نائب وزیراعلیٰ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقعہ پر مبارک باد دِی

نائب وزیراعلیٰ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقعہ پر مبارک باد دِی

جموں// نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمارچودھری نے عید میلاد النبی ﷺ کے پُر مسرت موقعہ پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو دلی مُبارک باد پیش کی ہے۔اُنہوں نے اَپنے پیغام میں کہا کہ یہ مقدس موقعہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی عظیم تعلیمات کی یاد دِلاتا ہے جنہوں نے ا ِنسانیت کو سچائی، ہمدردی اور اِنسانوں کی خدمت کا راستہ دِکھایا۔نائب وزیر اعلیٰ نے اُمید ظاہر کی کہ یہ بابرکت دن لوگوں کو امن، ہم آہنگی، باہمی احترام اور بھائی چارے کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دے گا ، اِس طرح معاشرے میں اتحاد اور اِجتماعی ترقی کو فروغ ملے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا حقیقی طریقہ صبر کا مظاہرہ کرنا، خیرسگالی کو فروغ دینا اور ضرورت مند اَفراد کی مدد کرنا ہے۔سریندر کمارچودھری نے تمام شہریوں بالخصوص جموں و کشمیر کے لوگوںکے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے بھی دُعا کی۔