ہندوستان غیر معلنہ ایمرجنسی کی زد میں:وانگ چک

ہندوستان غیر معلنہ ایمرجنسی کی زد میں:وانگ چک

نئی دہلی/یو این آئی// ہندوستان کے معروف تعلیمی مصلح، ماہرِ ماحولیات اور سماجی کارکن سونم وانگ چک نے آج کہا کہ ہندوستان اس وقت غیر معلانہ ہنگامی صورتِ حال کی زد میں ہے ۔انہوں نے روز سوشل میڈیا پر لکھا کہ کل جب میں نے آج کے احتجاجی مظاہرے کیلئے اتحاد اور امن کی اپیل کرکے ایک پیغام پوسٹ کیا تھا، تب میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت غیر معلانہ ایمرجنسی کی حالت میں ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی تھی کہ اس تحریک کی قیادت کرنے بہت سے رہنما موجود تھے ، لیکن اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ ان تمام لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ گرفتار افراد کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔ اگر انہیں اتوار تک رہا نہ کیا گیا، تو مجھے بھوک ہڑتال یا پیدل مارچ کرنے پر غور کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔”