براری پوری میں اسکول کی بلڈنگ نہ ہونے سے بچوں کا تعلیمی وقت ضائع
ہندوارہ//شمالی کشمیر سب ضلع ہندوارہ میں کئی سرکاری اسکولوں کی خستہ حال ہے محکمہ ایجوکیشن کی عدم توجہی کا نتیجہ۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق اگر محکمہ اسکول ایجوکیشن بڑے بڑے دعوے کررہے ہیںکہ سرکاری اسکولوں میں ایجوکیشن سسٹم مستحکم ہے تو دوسری جانب اگر زمینی سطح پر دیکھے خاصکر اگر ضلع کپوارہ کے ہندوارہ کے کئی علاقوں کے سرکاری اسکولوں حالت زار ہے ان مذکورہ اسکولوں میں جگہ کی کمی سے لیکر اساتذہ کی کمی پائی جاتی ہے ان اسکولوں کے دھانچہ اس قدر خستہ ہے ان کی حالت دیکھکر وہ اسکولوں عمارتیں نہیں کہٹار اور آرضی شڈ نظر آرہے ہیں مثال براری ہندوارہ کی جہاں گورنمنٹ بائز مڈل اسکول براری پورہ جو ایک ایسی عمارت ہے جس کہ نا کھڑکیاں ہے نہ ہی دروازے ہیں نہ بچوں کے لئے بِیٹھنے کیلئے اچھی جگہ ہے اسکولوں کے ارگرد اخروٹ اور مادہ سفیدی کے بڑے بڑے درختان اور ان سفیدی کے درختوں سے نکلنے والی روئی سے وہاں بیٹھنا مشکل بن جاتا ہے بچوں سے لیکر اساتذہ کرام تک ااس سکول میں 8گھنٹے بیٹھنا کسی قیامت سے کم نہیں اسکول کے ارگرد گوبر کے امبار ہے اور بچوں کو اسکولے کے احاطے میں رکنے بیٹھنے کھیلنے کیلئے جگہ نہیں اور ان درختان کی وجہ سے بارشون اور ہوائیوں کے دوران انہیں ہمشیہ خطرہ لاحق رہتا ہے سکول مذکورہ کے کچھ اساتذہ نے اس نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسکول کی ایک نئی بلڈنگ تیار ہوئی تھی جس کو 2014میں بھاری برفباری سے چھت ڈیمج ہوگیا تھا اس بلڈنگ پر بعد میں محکمہ نے کچھ برسوں کے بعد نئی سے مرمت کرکے اس کا چھت اور کھڑکیاں دروازے ٹھیک کئے ہیں لیکر ابھی تک محکمہ نے اس بلڈنگ کو ہمارے واقف نہیں کیا اسکول مذکورہ کے نام نہیں کی انہوں نے محکمہ سے اپیل کی کہ اس اسکول بلڈنگ کو جلدی ہیڈ آور کی جائے اور اس بلڈنگ کے رنگ روغن اور اسکول صحن کو ٹھیک کیاجائے تاکہ بچے اچھے سے اسکول میں تعلیم حاصل کرسکے۔ادھر کچھ اساتذہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں جگہ کی کمی اور اسکول بلڈنگ خستہ ہونے کی وجہ سے انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کئی بار محکمہ کے اعلی افسران کے نوٹس میں لایا لیکر محکمہ نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی انہوں نے کہا اسکول کے اتنے فنڈس نہیں وہ کچھ کام خود کرسکے۔انہوں نے انرول منٹ ڈرئیو پر بات کرتے ہوئے کہا محکمہ سکول ایجوکیشن نے جب سے انرولمنٹ ڈرائیو شروع کہا اس میں گورنمنٹ بائز مڈل اسکول براری پورہ نے 50 سے سو بچوں کا انرول کیا اور ان سو بچوں کو پڑھانے کیلئے اساتذہ کی بھی کمی ہے سو بچوں کو پڑھانے کیلئے صرف 5اساتذہ صاحبان ہے جگہ کی بھی کمی سے ایک کمرے میں دو دو کلاسز پڑھانے پڑھتے ہیں جس سے بچوں کو بھی سمجھنیمیں دقتوں کا سامنا کرنا ہڑتا ہے انہوں نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے دئریکٹر سے اپیل کی کہ گورنمںٹ اسکول میں تعلیمی نظام بہتر بنایا جائے اور براری پورہ کے اسکول بلڈنگ کو جلد ازجلد بچوں کے نام واقف کرائی جائے تاکہ یہاں کے بچے بھی اچھی بلڈنگ میں تعلیم۔حاصل کرسکے۔










