ڈی ایچ پورہ میں میگا شکایتی ازالہ کیمپ کا اِنعقاد اور جلد از جلد حل کیلئے لوگوں کے مسائل سنے
کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلا ل محی الدین بٹ نے بلاک ڈی ایچ پورہ میں شکایتی اَزالہ کیمپ منعقد کیا اور اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ آئیے ہم مل کر اَپنے گائوں کو مزیدصاف ستھرا او رخوبصورت بنائیں ۔شکایتی اَزالہ کیمپ حکومت جموںوکشمیر کے بلاک دیوس اقدام کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔اِس شکایتی ازالہ کیمپ میں نندی مرگ ، یاری کھاہ ، کھل ، احمد آباد ، کوثربل ، لائسو اور دیگر علاقوں کے پی آر آئی کے اراکیں او رلوگوں کے وفود نے شرکت کی اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو اَپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا ۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے اَپنے علاقوں میں ترقیاتی ضروریات کے مختلف مطالبات بھی پیش کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کی تمام شکایات اور مسائل بغور سنا اور کچھ فوری نوعیت کی شکایات کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا گیا ۔اَفسران اور محکمہ جات کے سربراہان نے اَپنے محکموں سے متعلق لوگوں کے سوالات اور شکایات کے جوابات بھی دئیے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایم جی ایس وائی کو ہدایت دی کہ پومبے آڈی جن روڈ کی مرمت جلد از جلد مکمل کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقار احمد گیری ، اے سی آر میر امتیاز العزیز ، ایس ڈی ایم نور آباد بشیر الحسن ، اے سی ڈی محمد عمران خان، اے سی پی شرجیل علی ، ایگزیکٹیو اِنجینئران ، اے آر ٹی ، بی ایم او ، زیڈ اِی او اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔دریں اثنا ، بلاک دیوسر اور کولگام میں شکایتی ازالے کیمپ بھی منعقد کئے گئے جہا ںاَفسران لوگوں کے مسائل اور شکایات سننے اور ان کے ازالے کے لئے موجود رہے۔










