سری نگر//جمعہ اورسنیچر سے اتوار اور پیرکی درمیانی شب تک جاری رہنے والی تازہ ہلکی تادرمیانہ درجے کی بارش اوربرف باری کے بعدرات دن کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقعہ ہوئی ہے ،جسکے نتیجے میں اہلیان وادی کوکئی ہفتوں سے جاری شدیدسردی کی لہر سے کافی راحت ملی ۔اس دوران پیر کودن بھر جاری رہنے والے دھوپ چھائوں کے کھیل کے بیچ محکمہ موسمیات نے آج یعنی10جنوری اورکل یعنی11جنوری کوموسم خشک مگر ابرآلودرہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پھرکہاہے کہ 12اور13جنوری کوخطہ پیرپنچال کے آرپار بڑے پیمانے پر برف باری ہونے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس مرحلے میں بالائی علاقوںمیں بھاری برف بار ی اور جموں کے میدانی علاقوںمیں بارش ہونے کاامکان ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سنیچرکی شام سے پیر کی صبح تک گلمرگ ،پہلگام،سونہ مرگ اور مژھل سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی جبکہ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کے باعث پوری کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری آئی اوررات کاکم سے کم درجہ حرارت کئی ہفتوں بعد نقطہ انجماد سے اوپردرج ہوا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں اتوار اور پیرکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجومعمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیرکی صبح ساڑھے8بجے تک سری نگرمیں0.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ قاضی گنڈ کم سے کم شبانہ رجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھاجبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران قاضی گنڈ میں0.8 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ادھر پہلگام میں اس وقت کے دوران 0.2 سینٹی میٹر برف باری ہوئی اور گزشتہ رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.7ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیاجو معمول سے6.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکارنے کہا کہ کوکرناگ میں بھی دوران شب0.7 ملی میٹر بارش ہوئی اور یہاں اتوار اور پیرکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ریکارڈ کیا گیاجومعمول سے3.5ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوںنے مزیدکہا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی دوران شب13.0 ملی میٹربارش (9سینٹی میٹر برف )ہوئی اور یہاں اتوار اور پیرکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجومعمول سے5.3ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں اتوار اور پیرکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 0.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجومعمول سے3.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران یہاں 13.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری آنے کے بعد پیر کوصبح سے ہی سری نگرسمیت پورے کشمیرمیں موسم خشک رہاجبکہ دن کے درجہ حرارت میں بھی کافی بہتری پائی گئی ۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی برفباری (جموں کے میدانی علاقوں میں بارش) کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دار نے کہاکہ آج یعنی10جنوری اورکل یعنی11جنوری کوموسم خشک مگر ابرآلودرہنے کاامکان ہے ۔تاہم محکمہ موسمیات نے پھرکہاہے کہ 12اور13جنوری کوخطہ پیرپنچال کے آرپار بڑے پیمانے پر برف باری ہونے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس مرحلے میں بالائی علاقوںمیں بھاری برف بار ی اور جموں کے میدانی علاقوںمیں بارش ہونے کاامکان ہے ۔










