محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

ہر گائوں سوچھ گائوں ۔ جموں وکشمیر میں ایس ایل ڈبلیو ایم کوعملانے کیلئے ایک سوچھتا مہم

سری نگر//حکومت نے جموںوکشمیر کے شہری اور دیہی علاقوں میں مؤثر صفائی کو یقینی بنانے کے لئے’’ سالڈ اینڈ لیکووِڈ ویسٹ مینجمنٹ ‘‘(ایس ایل ڈبلیو ایم )کے لئے تیار کردہ وِلیج ایکشن پلان پر عمل در آمد کو بڑھا کر تمام دیہاتوں میں نئے سرے سے سوچھتا مہم ’’ ہر گاؤں سوچھ گاؤں‘‘کا آغاز کیا ہے اور78 یو ایل بی کے تمام وارڈوں میں گھر گھر سالڈ ویسٹ جمع کرنے کے عمل کو بہتر بناناہے۔یہ مہم حکومت کی طرف سے شروع کی گئی 10 نکاتی مہم کا حصہ ہے تاکہ زمین پر روزگار اور دیگر مستفیدین پر مبنی سکیموں کی عمل آوری کو نئے سرے سے زور دیا جاسکے ۔سرکاری ریلیز کے مطابق 10 نکاتی مہم کا مقصد نچلی سطح پر عام شہریوں کی زندگیوں کو چھونے کی کوشش میں مخصوص ٹائم لائنز کے اَندر نتائج حاصل کرنا ہے۔ ’’ ہر گاؤں سوچھ گاؤں‘‘مہم کو سوچھ بھارت مشن ۔ گرامین ( ایس بی ایم۔ جی)کے ساتھ ہم آہنگ کیا جارہا ہے ۔سوچھ بھرت مشن کا دوسرا مرحلہ بنیادی طور پر دیہی علاقوں میں حفظانِ صحت ، صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر مرکوز ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے 10نکاتی پروگرام کو عملانے پر خصوصی زور دیا ہے اور ’’ ہر گاؤں سوچھ گاؤں‘‘ان میں سے ایک ہے ۔ہمارے علاقوں میں سنگل یوز پلاسٹک اور دیگر نان بائیوڈیگریڈیبل ویسٹ ایک بن چکے ہیں۔اِس نے ہماری زمین ، پانی ، ہوا اور جنگلات کو آلودہ کر کے ہماری ماحولیات کو متاثر کیا ہے ۔ پلاسٹک کھانے سے بہت سے جانور بالخصوص گائے بیمار ہوجاتی ہے۔پلاسٹک جیسے سالڈ ویسٹ نے مقامی تالابوں کو آلودہ کیا ہے جس سے پانی پینے اور دیگر گھریلو مقاصد کے لئے ناکارہ ہوگیا ہے ۔اِس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اوراہم سوچھ بھارت مشن مرحلہ دوم کو ایس بی ایم ۔اوّل کی طرح ایک بڑی کامیابی بنا کر ہی اِس پر قابو پاسکتے ہیں۔ رورل سنٹیشن محکمہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر ایک مناسب خراجِ عقیدت کے طور پر سوچھ بھارت کو حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جس کا مطلب دیہی علاقوں میں سالڈ اینڈ لیکووِڈ مینجمنٹ کی سرگرمیوں سے دیہی علاقوں میں صفائی کی سطح کو بہتر بنانا ہے ۔ گرام پنچایتیں کھلے میں رفع حاجت سے پاک ( او ڈی ایف )جیسے اِنفرادی گھریلو لیٹرین ( آئی ایچ ایچ ایل)، کمیونٹی سینٹری کمپلیکس ( سی ایس سیز) ، سالڈ اینڈ لیکووِڈ مینجمنٹ اور معلومات ، تعلیم اور مواصلات ( آئی اِی سی) مہم جیسے مختلف اجزأ کے ساتھ صاف اور جراثیم سے پاک ماحول بنا رہی ہے۔
ایس بی ایم ۔جی کے تحت اِنفرادی گھریلو لیٹرین ( آئی ایچ ایچ ایل ) کی تعمیر کے لئے مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔سکیم کے تحت آئی ایچ ایچ ایل کے ایک یونٹ کی تعمیر اور پانی دستیابی اور دیگر سہولیات کیلئے فراہم کردہ مراعاتی رقم 12,000روپے ہوگی۔
ایس بی ایم۔ جی کے تحت دیہاتوں میں کمیونٹی سینٹری کمپلیکس بنائے جاتے ہیں جن میں مناسب تعدادمیں ٹوائلٹ سیٹیں ، نہانے کے کیوبیکل ، واشنگ پلیٹ فارم ، واش بیسن وغیرہ ہوتے ہیں ۔ ایسے کمپلیکس عوامی مقامات ، بازاروں ، بس سٹینڈوں وغیر پر بنائے جاسکتے ہیں جہاں بڑے پیمانے پر اِجتماع ہوتا ہے۔
ایس بی ایم ۔ جی کا مقصد دیہی علاقوں میں صفائی ، حفظانِ صحت اور زندگی کے عمومی معیار میں بہتری لانا ہے ۔ سالڈ اینڈ لیکووِڈ ویسٹ مینجمنٹ ( ایس ایل ڈبلیو ایم ) پروگرام کے اہم اجزأ میں سے ایک ہے ۔ ایس ایل ڈبلیو ایم پروجیکٹوں کے لئے ایس بی ایم (ج) کے تحت کل اِمداد ہر گرام پنچایت میں گھرانوں کی کل تعداد پر مبنی ہے۔
اِنفارمیشن ، ایجوکیشن اینڈ کمیونکیشن ( آئی اِی سی ) ایس بی ایم ۔ جی پروگرام کا ایک بہت اہم جزو ہے ۔ آئی اِی سی کمیونٹی کے طرزِ عمل میں تبدیلی لانے اور دیہی علاقوں میں گھرانوں ، سکولوں ، آنگن واڑیوں ، کمیونٹی سینٹر کمپلیکسوں اور سالڈ اینڈ لیکووِڈ ویسٹ مینجمنٹ ( ایس ایل ڈبلیو ایم ) پروجیکٹ کے لئے معلومات اور بیداری پیدا کرنے سے صفائی کی سہولیات کی مانگ کو متحرک کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ اِن اجزأ کے تحت کی جانے والی سرگرمیاں’’ علاقہ مخصوص ‘‘ کمیونٹی مخصوص ہوں گی اور اِس میں دیہی آبادی کے تمام طبقات کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔
آئی اِی سی مطالبہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس کے نتیجے میں طرزِ عمل میں تبدیلی کی تعمیر اور پائیدار طریقے سے بیت الخلأ کا اِستعمال ہوتا ہے ۔ رویے میں تبدیلی کے لئے کمیونٹیوں کو ’’ٹرگرنگ‘‘ یا ’’ نُڈجنگ‘‘ جس کے نتیجے میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک ماحول پیدا کرنے کے لئے بیت الخلاء کا استعمال ہوتا ہے۔مختصراً ،’’ ہر گاؤں سوچھ گاؤں‘‘جموںوکشمیر کے دیہی علاقوں میں صفائی کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ہے جو یہاں کے دیہاتوں اور قصبوں کو ترقیات اور خوبصورتی میں نمایاں طورپر بدل دے گا۔