انگریزی ایک ایسی زبان ہے جس کو دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان سمجھا جاتا
سرینگر//این سی ڈی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہر سرکاری سکول میں آنگزیزی زبان کو بولنا لازمی قرار دیا جائے تاکہ دنیاں میں سب سے زیادہ بولنے والی زبان سے بچے بہتر انداز میں ہر کوئی امتحان کامیاب پاس کر سکیں گے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اس حوالے سے این سی ڈی سی کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی ہے جس میںممبران نے کہا انگریزی ایک ایسی زبان ہے جس کو دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان سمجھا جاتا ہے۔ممبران کے مطابق آج کے دور میںملازمت کے لئے خاص طور پرانگیزی زبان بولنا بہت ہی ضروری سمجھا جاتا ہے۔کیوںکہ یہ دیکھا گیا ہے جن لوگوں کے پاس اعلیٰ ڈگریاں ہیں وہ انگریزی زبان میں اظہار خیال کرنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے ملازمت کے لئے انٹرویو نہیں دے پاتے ہیں۔این سی ڈی سی کے اراکین نے امید ظاہر کی ہے کہمرکزی اور ریاستی حکومتمرکز کے زیر انتظام حکومتیں اپنے متعلقہ اسکولوںکو انگیزی بولنے کو لازمی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا کر ہدایات جاری کریں۔اس قرار داد کو پاس کرنے والے بورڑ ممبران میںآر تھی آئی ایس،رسوان ایم،با با سکندر،سدھا مینن،ہندو سرسوتی بھائی،ڈاکٹر سورتی گنیش،تھامس کے ایل،شامل تھیجس میں تمام سرکاری سکولوں میںانگزی زبان بولنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔










