ہدفی ہلاکتوں کیخلاف سری نگر میں احتجاج، پنڈتوں سے نقل مکانی نہ کرنے کی پر زرو اپیل

سری نگر//جموں وکشمیرمفاہمتی محاذنامی ایک این جی ائو کے کارکنوںنے جمعے کے روز کشمیر میں ہو رہی ٹارگیٹ ہلاکتوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرکے تاریخی لال چوک میں انہوںنے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی اورساتھ ہی سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے خلاف بھی نعرہ زن کی۔انہوں نے کشمیری پنڈتوں کو وادی سے نقل مکانی نہ کرنے کی پر زرو اپیل کی۔اس موقع پر ایک حتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیری پنڈتوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ یہاں سے نہ جائیں۔انہوں نے کہاکہ یہاں پہلی گولی ہم کھائیں گے پھر وہ لوگ مریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج ہم پنڈتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر ملی ٹنٹوں کو کسی کو مارنا ہے تو وہ ہمیں ماریں۔ احتجاجیوں نے کہا کہ کسی مزدور کا قتل انسانیت کا قتل ہے یہ کوئی جہاد نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں جہاد کو بد نام کیا جا رہا ہے۔احتجاج کی قیادت کرنے والے کارکن نے کہا کہ میری این جی ائو ان تمام علاقوں میں جائے گی جہاں اقلیتی فرقے کے لوگ رہائش پذیر ہیں۔ایک اور احتجاجی کا کہنا تھاکہ میری پنڈتوں سے اپیل ہے کہ کشمیر چھوڑ کر نہ جائیں، نوے کی دہائی میں ہم سے غلطی ہوگئی لیکن آج ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔