محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میں ادبی تقریب منعقد، کئی نامور شعراء کی شرکت

تقریب کے دوران تین کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی

سری نگر//گورنمنٹ بائز ڈگری کالج پلوامہ میں ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی انفارمیشن سنٹر پلوامہ اور جموں کشمیر سول سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے شاعروں، ادیبوں اور قلمکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران تین کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ ایوان صدارت میں نامور شاعر علی شیدا ،معروف سماجی کارکن فیاض اندرابی، کالج کے پرنسپل پروفیسر فاروق اندرابی ،غلام حسن طالب ، غلام رسول مشکور اور محمد الطاف جڈورہ موجود تھے۔تقریب میں نامور شخصیات جن میں کشمیری زبان کے نامور شاعر ایوب صابر ،رشید صدیقی ،شکیل آزاد کے علاوہ دیگر شخصیات موجود تھیں۔تقریب کی پہلی نشست میں تین کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی جن میں شمس سلیم کی ’’ناو نمس پٹھ ‘‘ شیخ گلزار کا شعری مجموعہ ’’منظر سیاہ آسمانوں کا‘‘ اور نوجوان شاعر جاوید قلمی کی ’’عشقہ وعیہ‘‘ شامل ہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔جس کی سعادت غلام رسول مشکور کو حاصل ہوئی جبکہ غلام محمد جنگل ناڈی نے نعت رسول مقبولؐ پیش کیا۔ تقریب کے آغاز میں ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کے صدر غلام رسول مشکور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔نظامت کے فرائض شاعر غلام محمد دلشاد نے انجام دئے۔ تقریب کی دوسری نشست میں ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے وائس پریذیڈنٹ غلام محمد دلشاد کی صدارت میں ایک محفل مشاعرے کا اہتمام ہوا۔ اس تقریب کی ایوان صدارت میں وادی کے نامور شاعر عبدالرحمن فدا، تنہا شہل پوری،محمد خلیل مصروف موجود تھے۔مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں شمس سلیم، غلام رسول مشکور، جلال الدین دلنواز، غلام محمد دلشاد،غلام محمد جنگل ناڈی،،عاشق اشتیاق، تاج النسا،میر عبدلاحد،عبدالرحمان میر، جاوید قلمی، مشتاق مضروب، شیخ گلزار ،اشرف راوی، فیاض دلگیر،کے علاوہ دیگر شعراء شامل ہے۔ مشاعرے کی نظامت جلال الدین دلنواز نے انجام دی۔