گلمرگ//محکمہ سیاحت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر پولیس کے گلمرگ سکی پیٹرول کے درمیان مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں گلمرگ کی اونچی جگہوں پر برفانی تودے گرنے کے بعد چھ روسی سکائیروں اور ایک مقامی گائیڈ پر مشتمل ایک گروپ کو کامیابی سے بچایا گیا۔ریسکیو ٹیم کی دلیرانہ کوششوں کے باوجود ایک روسی سکائیر برفانی تودے کی زد میں آکر اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اِس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور تعزیت مرحوم کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ برفانی تودے گرنے کی جگہ کونگ ڈوری علاقے سے بہت دور واقع ہے جہاں اس وقت چوتھے کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز جاری ہیں۔ اِس واقعے سے جاری کھیلوں کے مقابلوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔بچائے گئے افراد فی الحال ضلعی اِنتظامیہ کی نگرانی میں ہیںاور اُنہیں بنیادی طبی علاج مل رہا ہے۔ ایک سکیئر کو معمولی چوٹیں آئیں لیکن اس کی حالت مستحکم ہے اور وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ریسکیو ٹیم، سکی پیٹرولنگ اور پولیس کے ردِّعمل اور مربوط کوششوں نے اس ناخوشگوار واقعے سے متاثرہ اَفراد کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے میں اہم کردار اَدا کیا۔
دنیا کے سب سے بڑے ہیلتھ کیئر پروگرام کی پہچان بن چکا ہے بھارت
جموں و کشمیر میں ایک ہفتہ میں آسمانی بجلی پھٹنے کے 6واقعات رونما
سری نگر ہوائی اڈے کی توسیع منظور،مسافر گنجائش 25 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ سالانہ ہوگی
شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے علاج پر خرچ کم ہوگا
تاریخی ہاری پربت کو نئی سیاحتی شناخت دینے کی تیاری
کئی سرکاری دفاتر میں شفافیت کے فقدان کو بے نقاب کر دیا
ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا میں98 ہزار سے زائد درخواستیں
سیاحتی ترقیاتی اداروں کے ماسٹر پلان بدستور تعطل کا شکار
بڈگام میں رشوت ستانی کا معاملہ
1891 کی مردم شماری نے ریاستِ کشمیر کی پہلی مکمل تصویر پیش کی










