Dilbagh_Singh

گزشتہ5سال میں جموں و کشمیرکئی اعتبار سے امن کے اعتبار سے اہم رہے:دلباغ سنگھ

دہشت گردی کا گراف بھی زیرو پر آرہا ہے22 پولیس اسٹیشن خصوصی ٹیموں، جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کئے گئے

سری نگر//جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے سنیچر روز کہا کہ گزشتہ پانچ سال کئی اعتبار سے پر امن رہے ہیں جس دوران دہشت گردی کے گراف میں صفر کولیٹرل نقصان، صفر امن و امان کے واقعات اور صفر شہری ہلاکتیں ہوئی ہیںانہوں نے کہا سب صفر پر آ رہا ہے ۔ڈی جی پی جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لتہ پورہ اونتی پورہ میں ایک 307کمانڈوزوں کی پاسنگ اوٹ پریڈ کے بعد یہاں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ “زیرو” لفظ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ سالوں سے سب سے زیادہ مقبول ہے۔ “دلباغ سنگھ نے بتایا کہ پانچ سالہ رپورٹ کارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ صفر کوالٹرل ڈیمیج ہوا ہے، امن و امان کا صفر واقعہ ہوا ہے اور شہری ہلاکتیں صفر ہیں۔ سبکدوش ہونے والے پولیس چیف نے کہا کہ دہشت گردی کا گراف جس نے جموں و کشمیر کو بدنام کیا وہ بھی صفر پر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال 43تھانوں کو جدید ترین ہتھیاروں اور انسداد دہشت گردی ٹیموں سے لیس کرنے کے لیے آپریشن کیپسٹی بلڈنگ کا آغاز کیا گیا۔ “پہلے مرحلے میں، ہم نے 21 تھانوں کا احاطہ کیا اور آج باقی 22 تھانوں کے لیے ٹیمیں شروع کی گئی ہیں۔ ان پولیس اسٹیشنوں کو دہشت گردی کے زیرو پلان کے تحت لایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اننت ناگ ضلع میں دہشت گردی کے تین واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 36 پولیس اسٹیشنوں نے 100 فیصد دہشت گردی سے پاک ریکارڈ دکھایا۔انہوں نے کہا، “OP Capacity Building کے تحت آنے والے پولیس اسٹیشنوں میں ڈرون کی دستیابی، جدید ترین ہتھیار اور دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ہر ایک کے 14 رکنی دستے ہوں گے۔” انہوں نے کہا کہ ان نئی ٹیموں کی مدد سے علاقے کا تسلط مزید مضبوط ہوگا۔جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نے کہا کہ مژل ، کپواڑہ میں 5دہشت گردوں کی ہلاکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دشمن جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سرحدی گرڈ بہت مضبوط ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایل او سی پر تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے۔ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس نے جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ عوامی حمایت کے بغیر ناممکن تھیں۔انہوں نے پولیس عوام کی پولیس ہے، جو نوجوانوں، لوگوں اور ان بچوں کی حفاظت کے لیے کام کرتی ہے جو ایک بہتر مستقبل کے لیے اسکول جانے کے لیے اپنا گھر چھوڑتے ہیں۔ ہم لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بہتر کل کے لیے پولیس کو اپنا تعاون جاری رکھیں۔ڈی جی پی لتہ پور اونتی پورہ میں کمانڈو ٹرنگ سنٹر میں خطاب کر رہے تھے ان کے ہمرہ خصوصی ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین ،اے ڈی جی پی وجے کمار کے علاوہ کئی ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔