ہندوستان کو کمزور ملک کے طور پر نہیں دیکھا جاتا لیکن آج ایک مضبوط اور طاقتور ملک سمجھا جاتا ہے/ راجناتھ سنگھ
سرینگر //دنیا بھر میں ہندوستان کو اب ایک مضبوط اور طاقتور ملک کے طور پر دیکھا جاتا ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پچھلے نو سالوں میں ہندوستان کا تاثر بدل گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ کوئی بھی حکومت لوگوں کے دروازے تک پہنچ رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مختلف فلاحی اسکیموں کے فوائد حاصل کر سکیں۔سی این آئی کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں اپنے پارلیمانی حلقہ میں ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب دنیا بھر میں ہندوستان کے بارے میں تاثر بدل گیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے پچھلے نو سالوں میں ہندوستان کو ’’کمزور ملک‘‘ہونے کا تاثر بدل گیا ہے اور اب اسے ’’مضبوط اور طاقتور‘‘سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ’’پہلے ہندوستان کے بارے میں یہ تاثر تھا کہ یہ ایک کمزور ملک ہے، غریب، بے روزگار نوجوانوں کا ملک ہے، لیکن آج آپ کسی بھی ملک میں چلے جائیں، ہندوستان کو کمزور ملک کے طور پر نہیں دیکھا جاتا لیکن آج ہندوستان کو ایک مضبوط اور طاقتور ملک سمجھا جاتا ہے۔ اس کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ کوئی بھی حکومت لوگوں کے دروازے تک پہنچ رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مختلف فلاحی اسکیموں کے فوائد حاصل کر سکیں۔راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ہمارے وزیر اعظم پریشان اور فکر مند ہیں کہ اگر کوئی اہل اسکیموں سے فائدہ نہیں اٹھا رہا ہے۔ وہ ہم سے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہتے تھے کہ ہمارے حلقوں میں استفادہ کرنے والوں تک اسکیمیں پہنچیں۔ ‘‘ حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کی سیر حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام اہداف حاصل کرنے والوں تک پہنچیں۔










