Anurag Thakur

گزشتہ 10سالوں میںوزیر اعظم نریندر مودی نے اچھی حکمرانی اور ترقی کی بنیاد رکھی ہے :انوراگ ٹھاکر

چھ سو ملین کو آیوشمان بھارت اسکیم کی سہولت مل رہی ہے، 800ملین لوگوں کو پانچ سال کیلئے مفت اناج مل رہا ہے

سرینگر // گزشتہ 10 سالوں میںوزیر اعظم نریندر مودی نے اچھی حکمرانی اور ترقی کی بنیاد رکھی ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی کمزور پانچ معیشتوں سے نکل کر اب سب سے اوپر کی پانچ معیشت بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھ سو ملین لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کی سہولت مل رہی ہے، 800 ملین لوگوں کو پانچ سال کیلئے مفت اناج مل رہا ہے اور پوری دنیا میں ہم گنے کے لیے سب سے زیادہ ایم ایس پی (کم سے کم امدادی قیمت) ادا کر رہے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وکست بھارت 2047 کے قومی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے کام کیا ہے۔ اگلے 24 سالوں میں ہم وکست بھارت بن جائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سال 2047 سے بہت پہلے وکست بھارت کا ہدف حاصل کر لیں گے۔انہوں نے کہا’’ اگر آپ 2014 پر نظر ڈالیں تو ہم دنیا کی پانچ کمزور معیشتوں میں شامل تھے۔ بدعنوانی کے کئی کیس سامنے آئے تھے۔ لوگوں کو اور بھی بہت سے مسائل درپیش تھے جہاں سرکاری اسکیموں کی فراہمی کا سامنا تھا۔ ایک بہت بڑا چیلنج تھا‘‘۔ کھوئی ہوئی دہائی سے لیکر ترقی تک یو پی اے کے دور سے لے کر یو پی آئی کے زمانے تک کا یہ سفر کیسا رہا، میں سمجھتا ہوں کہ حالات بدل گئے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیاد ت میںہندوستانی پاسپورٹ کو دنیا میں زیادہ اہمیت مل گئی ہے۔