جمہوریت ہو یا ترقی کا حل آج جموں و کشمیر پورے ملک کیلئے ایک نئی مثال قائم کر رہا ہے :وزیر اعظم مودی
سرینگر // گزشتہ دو سے تین سالوں کے دوران جموں و کشمیر میں ترقی کی نئی جہتیں پیدا ہوئی ہیں اور یہ کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ’’آزادی کے امرت کا ل کے دوران ترقی کی ایک نئی کہانی لکھے گا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جمہوریت ہو یا ترقی کا حل، آج جموں و کشمیر پورے ملک کیلئے یک نئی مثال قائم کر رہا ہے۔سی این آئی کے مطابق ای کمپینڈیم ’’جموں و کشمیر اے سٹوری آف ٹرانسفارمیشن‘‘ میں شائع ایک مختصر پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جمہوریت ہو یا ترقی کا حل، آج جموں و کشمیر پورے ملک کے لیے ایک نئی مثال قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بالواسطہ حوالے سے مودی نے کہا کہ پچھلے 2-3 سالوں میں جموں و کشمیر میں ترقی کی نئی جہتیں پیدا ہوئی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا ’’آزادی کا امر ت کال کے دوران نیا جموں و کشمیر ترقی کی ایک نئی کہانی لکھے گا۔‘‘خیال رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر مرکزی اسکیموں کو نافذ کرنے میں ہندوستان کی سرفہرست ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شامل ہے۔اس کتاب میں مختلف شعبوں میں جموں و کشمیر کی کامیابی کی کئی کہانیاں ہیں جن میں پچھلے ساڑھے تین سالوں کے دوران ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور آگے بڑھنا شامل ہے۔ای-کمپینڈیم نے جموں و کشمیر کے ترقی کے سفر کا سراغ لگایا، خاص طور پر پچھلے ساڑھے تین سال اور رواں سال کے دوران لائی گئی تبدیلی۔مرکزی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی حکومتیں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ چلا رہی ہیں جن کا ذکر ای-کمپینڈیم میں ملتا ہے۔










