summer vacation

گرمی کی شدت: محکمہ تعلیم نے گرمائی تعطیلات کے حکمنامہ میں ترمیم کی

پری پرائمری اور پرائمری کلاسوں کیلئے گرمائی تعطیلات اب 26جون بروز سوموار سے ہونگی / ناظم تعلیم

سرینگر //وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر کے چلتے محکمہ تعلیم نے گرمی تعطیلات کے حکمنامہ میں ترمیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پری پرائمری اور پرائمری کلاسوں کیلئے گرمائی تعطیلات 26جون یعنی سوموار سے شروع ہونگی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گرمی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر محکمہ اسکولی تعلیم نے پری پرائمری اور پرائمری کلاسوں کیلئے 26جون سے ہی گرمائی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں ًمحکمہ کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق شدید گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے پری پرائمری اور پرائمری کلاسوں کیلئے گرمائی تعطیلات کا آغاز 26جون یعنی سوموا ر سے ہوگا۔ ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدیق حسین میر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرمی کی شدت میں کافی اضافہ ہو گیا ہے اور بارشوں کے باوجود بھی گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے لہذا اس کو مد نظر رکھتے ہوئے گرمائی تعطیلات سے جو متعلق حکنامہ جاری کیا گیا تھا اس میں ترمیم کی گئی ۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز، حکومت نے کشمیر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم جولائی سے 10جولائی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔