گانگ ترال میں ایک ہی جگہ120چناروں کا باغ موجود

سری نگر//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں ایک ہی جگہ120سے زیادہ چنار وںکے درختوں کا باغ موجود ہے جہاں لوگ ہر موسم میں اس جگہ کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں جبکہ لوگ گرمیوں میں زیادتر گرمی سے بچنے کے لئے آتے ہیں ۔اس دوران ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پارک کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے تقریباً4کلو میٹر دور گانگ نامی گائوں میں120چناروں پر مشتمل ایک خوبصورت باغ موجود ہے جو علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا مزکورہ باغ کو ہر موسم میں لوگ دیکھنے کے لئے آتے ہیں تاہم آج تک عوامی مطالبے کے باجود اس جگہ کو مکمل طور نظر اندازکیا گیا ہے ۔اس دوران ڈی ڈی سی ممبرآری پل ترال منظور احمد گنائی نے اتوار کے روز علاقے کا دورہ کیا ہے جہاں متعدد عوامی وفود کے ساتھ ملاقی ہوئے ہیں اور وفود نے پھر ایک بار اس پارک کو سیاحتی نقشے پر لانے اور پارک تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس دوران ڈی ڈی سی ممبر نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس پارک کو تعمیر کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کے ساتھ اٹھائیں گے ۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے جس طرح سے باقی علاقوں میں پارکوں کو تعمیر کیا گیا ہے اسی طرح اس پارک کو تعمیر کیا جائے ۔