گاندربل میں 13؍ مئی کو قومی لوک عدالت کا اِنعقاد ہوگا

گاندربل//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی گاندربل تحصیل لیگل سروسز کمیٹی گاندربل اور کنگن کے اِشتراک سے تنازعات کے خوش اَسلوبی سے حل کے لئے 13؍ مئی 2013ء بروز ہفتہ ضلع گاندربل میں قومی لوک عدالت کا انعقاد ہوگا۔ خواہشمند اَفراد اور فریقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ قومی لوک عدالت سے اَپنے معاملات طے کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ لیگل سروز اَتھارٹی گاندربل تحصیل لیگل سروسز کمیٹی گاندربل اور کنگن یا متعلقہ عدالت سے 5؍ مئی 2023تک یا اِس سے قبل اَپنے زیر اِلتوأ یا قبل اَز قانونی مقدمات کو تصفیہ کے لئے مذکورہ قومی لوک عدالت میں بھیجنے کے لئے رجوع کریں ۔