river sucide

گاندربل میں پاور کنال میں میں ڈوب کر لقمہ اجل

بانڈی پورہ میں 20 ماہ کی بچی دوسری منزل سے گر کر جاں بحق

سرینگر// گاندربل میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 17سالہ لڑکا پاور کنال میں گر کر ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ ادھر بانڈی پورہ میں ایک 20ماہ کی بچی اپنے ہی گھر کی دوسری منزل سے گر کر لقمہ اجل بن گئیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح وسطی ضلع گاندربل کے ہاک نار فرو نامی علاقے میں ایک 17سالہ لڑکا پاور کنال میں گر گیا ۔ وی او آئی نمائندے نے بتایا کہ آج صبح ایک نوجوان غلطی سے نہر میں پھسل گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کی جانب سے جائے وقوعہ پر بچائو کاررائی شروع کی گئی البتہ اس کو وہ بچانے میں ناکام رہے ۔مہلوک لڑکے کی شناخت جنید احمد کھٹانہ عمر(17) سالہ ولد عبدالواحد کھٹانہ ساکن فرا گاندربل کے بطور کی ہے۔ادھر شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے پاپچن میں ایک 20 ماہ کی لڑکی اپنے گھر کی دوسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔رشتہ داروں کے مطابق، فجر فاطمہ نامی بچی، سہیل کی بیٹی کو بانڈی پورہ سے سری نگر کے ایک اسپتال میں ریفر کیا گیا تھا لیکن وہ درمیانی رات سرجری کے بعد چل بسی۔رشتہ دار نے مزید کہا کہ خاندان کو ڈاکٹروں نے بتایا جو اس کا آپریشن کر رہے تھے کہ اس کے زندہ رہنے کے امکانات تقریباً صفر ہیں۔ بچی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ اس کی موت درمیانی رات ہوئی تھی۔اس کے انتقال سے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔