کھن بل ہندوارہ کی دہگام نام کول لوگوں کیلئے وبال جاں

صاف صفائی کیلئے ہمارے پاس فنڈس دستیاب نہیں:متعلقہ افسران

ہندوارہ//کھن بل ہندوارہ کے لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے گزرنے والی دھگام نامی مشہور کول جو گندگی اور غلاظت میں تبدیل ہوگئی ہے اس کول کی حالت اس قدر خستہ ہے اس میں مارکیٹ اور آس پاس بستی کی تمام غلاظت جمع ہے، اس کول سے اٹھانے والی بدبو سے مقامی بستی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھرکے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمی بڑتے ہی اس کول سے اتنی بدبو اٹھتی لوگوں کو کمرے میں بیٹھنا بھی محال بن جاتا ہے انہوں نے کہا کئی بار انتظامیہ کے نوٹس میں یہ مسلہ لایا لیکن انہوں نے اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا اس کول کے ناصاف ہونے سے مقامی آبادی کافی پریشانی کے شکار ہورہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے یہ کول مذکورہ محکمہ ارگیشن کو آتی ہے لیکن متعلقہ محکمہ نے اس کول کی کھبی صاف صفائی نہیں کی ۔لوگوں کا کہنا محکمہ ارگیشن فنڈس نہ ہونے کا بہانہ بناتا ہے۔ ادھر جب اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کو اس دھ گام کول کے بارے میں پوچھا گیا تو محکمہ کے زمہ داروں نے کہاکہ اس مذکورہ کول کی صاف صفائی کیلئے نا ہی پیسہ آیا ہے نہ ہی ہمارے پاس فنڈس دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کچھ دنوں قبل محکمہ ارگیشن نے مونسپل حکام ہندوارہ کے اس حوالے سے لیٹر بیجا ہے تاکہ مذکورہ کول کی صاف صفائی مونسپل حکام ہی کرے جس کا باضابطہ طور ایک اڈر بھی اجرا ہوا ہے لیکن مونسپل حکام ہندوارہ نے ابھی اس کول کی صاف صفائی کا کام شروع نہیں کیا ہے محکمہ ارگیشن نے صاف کردیا کہ اس اس کول کہ صاف صفائی مونسپل کمیٹی ہندوارہ کے زمہ ہیاس حوالے سے جب ایگزیکٹو افیسر مونسپلٹی ہندوارہ سے فون پررابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا فون ناٹر یچبل آرہا تھا۔