کپواڑہ//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفس کپواڑہ نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کے پُر اَمن اِنعقاد کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر آج ڈی سی آفس کمپلیکس کپواڑہ کے میٹنگ ہال میں سیکٹر مجسٹریٹوں و سیکٹر افسران کے لئے ایک تربیتی سیشن کااِنعقاد کیا۔سپیشل نوڈل آفیسر و این ایل ایم ٹی سمیر جان نے تربیتی سیشن کی صدارت کی۔ این ایل ایم ٹی نے شرکأکو اِنتخابی عمل میں ان کے کردار کے بارے میںبریف کیا اور آئندہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 کی تیاری اور اِنعقاد کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیں۔اِس موقعہ پر ضلع کپواڑہ کے تمام چھ اسمبلی حلقوں کے سیکٹر مجسٹریٹوں و سیکٹر افسران کو اِی وِی ایم ہینڈز آن ٹریننگ بھی دی گئی۔ سیکٹر مجسٹریٹوں کو اِنتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تربیت دی گئی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) کوہینڈل کرنے میں ان کی سمجھ اور مہارت کو بڑھانے کے لئے اِی وِی ایم کے کام کاج کے بارے میں عملی مظاہرہ کیا گیا۔
گیانیش کمار کی برطرفی تک ہر روز جنتر منتر تک مارچ ہوگا
میٹرو بند کرنے اور احتجاجیوں کی گرفتاری پر آج سپریم کورٹ میں خصوصی سماعت
تین ہزار محروسین کی رہائی ‘ ڈپکے اور ساتھی ہنوز محروس
یو پی آئی پیمنٹ اب جیو اے آئی گلاس سے ہو جائے گی
نانا پاٹیکر نے مرنے سے چند گھنٹے قبل دوست کوکیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
کشمیر میں فلو اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ
عمر عبداللہ حکومت کے خلاف ضلع سطح پر احتجاج کا اعلان
جموں و کشمیر میں ووٹر اندراج کی دو روزہ خصوصی مہم شروع
کشمیر میں انڈیا بلاک کے احتجاج
جموں و کشمیر میں ہلکی بارش بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان










