تصادم آرائی ہنوج جاری ، وسیع علاقے میں فورسز کی نفری تعینات
سرینگر//جموں ڈویژن کے کٹھوعہ ضلع کے پہاڑی علاقے میںشدت سپندوںنے فوجی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔ فوجیوں نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور جوابی کارروائی کی۔ اس طرح انکاؤنٹر شروع ہوا۔ دونوں طرف سے فائرنگ ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق ضلع کٹھوعہ کے کنڈی علاقے لوہائی ملہار میں جنڈا نالہ کے قریب شدت پسندوں نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی دیگر ٹیمیں بھی انکاؤنٹر کے مقام کی طرف روانہ ہوگئیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ قریبی رابطہ راستوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل اتوار کو وادی کشمیر کے کولگام میں سیکورٹی فورسز نے چھ شدت پسندوں جاں بحق کیا تھا جبکہ اس کارروائی میں دو فوجی اہلکاروں کی بھی موت ہوئی تھی ۔ کولگام ضلع میں دو مختلف مقامات پر ہونے والے انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز کو یہ کامیابی حاصل ہوئی۔مہلوکین سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔اس ضمن میں ڈی جی پی نے کہا کہ کولگام میں کامیاب آپریشن اور عوام کے تعاون سے ایسا لگتا ہے کہ ہم بہت جلد شدت پسندی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کشمیر میں مسلسل تشدد کے بعدشدت پسندوںنے جموں ڈویڑن کے اضلاع میں حملے کرنے کی کوشش کی ہے۔ حال ہی میںمسلح افراد نے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر کے سیدہ سوہل گاؤں میں ایک مکان کو نشانہ بنایا تھا۔ اس دوران ایک شہری زخمی ہوا اور سی آر پی ایف کا ایک جوان قربان ہوگیا۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے یہاں دو کو مار گرایا تھا۔ یہ دونوں دہشت گرد پاکستانی تھے۔ شدت پسندوں کے قبضے سے پاکستانی سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔اسی دوران ایک ماہ قبل 9 جون کو ریاسی میں دہشت گردوں نے ایک بس کو نشانہ بنایا تھا۔ جس میں 9 افراد ہلاک اور تقریباً 50 افراد زخمی ہوئے۔ یہاں دہشت گرد حملہ کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ یہ بس یوپی، دہلی اور راجستھان کے عقیدت مندوں کو لے کر جا رہی تھی، جو شیو کھودی دھام کے بعد کٹرا کی طرف جا رہے تھے۔امرناتھ یاترا سے تین دن پہلے، آپریشن لگور کے تحت چھ گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز نے جیش محمد کے تین پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود، جس میں دو امریکی ایم 4 کاربائنز اور ایک اے کے سیریز کی اسالٹ رائفل شامل ہیں۔










