کوکرناگ علاقہ میں آسمانی بجلیگرنے سے تقریباً250بھیڑیں ہلاک

کوکرناگ علاقہ میں آسمانی بجلیگرنے سے تقریباً250بھیڑیں ہلاک

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے کے ایک چرا گاہ میں دوران شب آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 250بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔جے کے این ایس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ علاقہ کوکرناگ کے ایک دورافتادہ جنگلی علاقے ہوکر سر میں واقع ایک چرا گاہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رونما ہوا،اوراسکی زدمیں آکر کم سے کم 250بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔تاہم ذرائع نے کہا کہ آسمانی قہرکے اس واقعے میں کسی انسانی جان کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بھیڑوں کے ایک مالک کا کہنا ہے کہ قریب350کے ریوڑ میں سے250کے قریب بھیڑیں ہلاک ہوئی ہیں جس سے ہمیں کروڑوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔بھیڑوں کے اس ریوڑ کے مالکان فیاض احمد بٹ، عبدالرشید، عبدالرحمان، ارشد احمد اور محمد اشرف ساکنان آدی گام اننت ناگ تھے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ انہیں معاوضہ دیں تاکہ ان کے نقصان کی کسی حد تک بھر پائی ہوسکے۔خیال رہے وسطی ضلع گاندر بل کے ہاکنار گنڈ میں22 مئی کو اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کم سے کم 50 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئی تھیں۔