ظہور اندرابی نے اہربل کو سیاحتی نظام کو فروغ دینے کیلئے ایل جی کا شکریہ ادا کیا
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ کو جموں وکشمیر یوٹی کے لوگوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے جنہوں نے اَپنی شکایات اور تجاویز کے اِندراج کے لئے ‘‘ عوام کی آواز‘‘ میں ایک بڑا پلیٹ فارم پایاہے۔بہت سے لوگ بالخصوص جموں وکشمیر کے نوجوان پروگرام کے ذریعے اَپنی تجاویز پیش کر رہے کشمیر نیوز سروس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کی گئی سفارشات کے جواب میں اور 20فروری 2020کو نشر ہونے والے ماہانہ پروگرام’’ عوام کی آواز‘‘ میں کولگام سے تعلق رکھنے والے ظہور اندرابی نے اْن کا ذکر اور تجویز پر غور کرنے کے لئے ایل جی کا شکریہ اَدا کیا۔دورانِ ماہانہ پروگرام ’’ عوام کی آواز‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں مشہورسیاحتی مقام اہربل کی بہتری کے حوالے سے قابلِ قدر معلومات فراہم کرنے پر ظہور اندرابی کی تعریف کی۔ظہور اندرابی نے کہا،’’ یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ لیفٹیننٹ گورنرنے جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری میں سیاحتی نظام کی اِصلاحات کے حوالے سے میری عاجزانہ تجاویز کی سراہنا کی۔‘‘ اْنہوں نے مزید کہا کہ ایل جی کو تین بار میرا نام لیتے ہوئے سن کر بہت خوشی ہوئی۔اْنہوں نے پروگرام ’’ عوام کی آواز‘‘ کو ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا کیوں کہ یہ عام لوگوں کو یوٹی کی عوامی ہبود کے لئے اَپنا حصہ لینے کا بہترین موقعہ فراہم کرتا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اِس پروگرام کو جاری رکھا جائے۔ ظہور اندرابی اِس شعبے کی مکمل اور اہربل میں کبیل کارپوریشن، سپورٹس کے کھیل کود سرگرمیاں، سیاحتی پروگرام ، ٹریکنگ،،سکحی رافٹنگ، گاف،سمنار وغیرہ کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ یہاں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقف پیدا ہو سکتے۔ایل جی نے اَپنے خطاب کے دوران مذکورہ شخص کی تمام تجاویز کو سراہا اور انہیں سیاحتی شعبے کی بہتری کے لئے قابل غور قرار دیا۔










