کولگام میں چھٹی پر گھر آنے والا فوجی اہلکار پر اسرار طور اغوا

علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی جاری،افراد خانہ اور گائوں کی آبادی کا اغوا کاروں کو ان کے بیٹے رہائی کرنے کی اپیل

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ایک گائوں میں چھٹی کے دن گزارنے والے ایک فوجی اہلکار پر اسرار طور اغوا ہوا ہے جس کے بعد ضلع میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی تیز کر دی ہے جبکہ افراد خانہ نے اغوا کاروں کو ان کے بیٹے کو فوری طور رہاکرنے کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی ضلع کولگام میں ایک 25 سالہ فوجی جاوید احمد وانی جو چھٹی پر گھر آیا تھاسنیچرکی شام نذدیکی گائوں میں کچھ لانے کے لئے گیا تھا جس دوران انہیں ان کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے ۔رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایا جاوید کو اتوار کے روز واپس جانا تھا وہ اس وقت لداخ میں تعینات تھے ۔ انہوں نے بتایاجب جاوید گھر نہیں پہنچا تو ان کے بھائی نے جاوید کو فون کیا انہوں نے انہیںبتایا کہ وہ کچھ منٹ میںآ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا جب وہ8بجے تک گھر نہیں پہنچا تو انہوں نے بیٹے کی تلاش شروع کی جس دوران انہوں نے جاوید کی گاڑی کو ان کے میوہ باغ کے نذیک ہی کھلی دیکھ کر ہکا بھکا رہ گئے۔انہوں نے بتایا کہ جاوید کی گاڑی کے چاروں دروازے کھلے تھے جب کہ ایک چل بھی یہاں ہی پڑے تھی انہوں نے مزید بتایا کہ جو گوشت جاوید نے بنانے کے لئے لایا تھا وہ بھی گاڑی میں ہی پڑا تھا ۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سرا سیم گی پھیل گئی ہے جبکہ مقامی لوگوں اور رشتہ داروں نے جاوید کی تلاش شروع کی ہے۔جبکہ پولیس اور فوج نے دوران شب ہی علاقے میں بڑے پیمانے پر لاپتہ فوجی اہلکار کو تلاش کرنے کی کارروائی تیز کی ہے ۔جبکہ اتوار کی صبح ان کے افراد خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ مقامی لوگوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو فوری طور پر رہا کیا جائے نمائندے کے مطابق اتوار کی شام تک جاوید سے متعلق کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔جبکہ علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا علاقے میں سیکورٹی فورسزکی جانب سے تلاشی کارروائیاں جاری تھی۔