کولگام میں میگا بلاک دیوس کا اِنعقاد

کولگام میں میگا بلاک دیوس کا اِنعقاد

کولگام// ضلع اِنتظامیہ کولگام نے ضلع کے تین بلاکوں میں عوامی مسائل ، شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میگا بلاک دیوس کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران اور ملازمین نے ضلع کے تینوں مقامات دیوسر ، کولگام اور ڈی ایچ پورہ بلاکوں پر بروقت ازالہ کے لئے عوامی مسائل ، شکایات اور مطالبات سنے ۔دریں اثنا عوامی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ( اے ڈی ڈی سی ) کولگام ریاض احمد صوفی بلاک دیوسر میں موجود رہے اور اُنہوں نے وہاں لوگوں کی شکایات اور ان کے ازالے کے لئے مسائل سنے۔دورانِ بلاک دیوس پی آر آئی ممبران اور ضلع اِنتظامیہ کے اَفسران بھی موجود تھے۔دریں اثنا اے سی پی کولگام نے ٹائون ہال کولگام میں ایک عوامی استفساری پروگرام منعقد کیا اور لوگوں کے مسائل کو بغو ر سنا۔اِس موقعہ پر بی ڈی او، تحصیلدار ہیڈ کوارٹر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔بلاک ڈی ایچ پورہ میں ایس ڈی ایم نورآباد نے لوگوں کے مسائل اور ان کے ازالے کیلئے شکایات سنیں۔