Mega Block held across district Kulgam

کولگام میں میگا بلاک دیوس کا اِنعقاد

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کولگام میں مسائل کے اَزالے کیلئے لوگوں کے مسائل سنے

کولگام//ضلع اِنتظامیہ کولگام نے عوام کی دہلیز پر مؤثر اور قابل رَسائی شکایات کے اَزالے کے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے آج ضلع کے تین بلاکوں دیوسر ، کولگام اور ڈی ایچ پورہ میں میگا بلاک دیوس کا اِنعقاد کیا۔تینوں مقاما ت پر اَفسران عوام کے لئے دستیاب رہے اور ان کے مسائل اور شکایات کو جلد اَز جلد اَزالے کے لئے سنے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے منی سیکرٹریٹ کولگام کے لان میں شکایات اَزالہ کیمپ کی صدارت کی جہاں اُنہوں نے جلد از جلد ازالے کے لئے لوگوں کے مسائل اور شکایات سنیں۔شکایتی ازالے کیمپ میں یاری پورہ ، والٹینگو ، کوریل ، تاریگام ، شیرپورہ فرسل اور دیگر علاقوں کے لوگوں کے وفود نے شرکت کی اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو اَپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کرنے اور اَپنے علاقوں میں ترقیاتی ضروریات کے بارے میں بھی بتایا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کی تمام شکایات اور مسائل بغور سنا اور کچھ فوری نوعیت کی شکایات کے موقعہ ہی اَزالہ کیا گیا۔اَفسران او رمحکمہ جات کے سربراہان نے اَپنے محکموں سے متعلق لوگوں کے سوالات اور شکایات کے جوابات بھی دئیے۔دریں اثناء بلاک ڈی ایچ پورہ میں شکایات ازالہ کیمپ بھی منعقد ہو جہاں ایس ڈی ایم بشیر الحسن نے عوامی اہمیت کے مسائل سنے۔بلاک دیوسر میں بھی اَفسران موجود رہے اور لوگوں کے مسائل سنے۔