ضلع ترقیاتی کمشنر نے کولگام میں عوامی مسائل کے جلد اَزالے کیلئے لوگوں کی بات سنی
کولگام//ضلع اِنتظامیہ کولگام نے ہفتہ وار رَسائی پروگرام ’ بلاک دیوس‘ کے تحت اور شکایات اَزالے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے مقصد سے آج ضلع کے تین بلاکوں دیوسر، کولگام او رڈی ایچ پورہ میں ’ میگا بلاک دیوس ‘ کا اِنعقاد کیا۔اِن شکایات کے ازالے کیمپوں میں مختلف محکموں کے تمام متعلقہ اَفسران لوگوں کے لئے موجود رہے اور ان کے مسائل اور شکایات کو جلد اَزجلد سنے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کولگام میں شکایات کے ازالے کیمپ کی صدارت کی اوراُنہوں نے وہاں لوگوں کے مسائل او رشکایات سنیں۔شکایات ازالہ کیمپ میں کھڈونی ، چاولگام ، سرینڈو، کیمو، سنیگام ، بچرو ، نہامہ اور دیگر علاقوں سے عوامی وفود نے شرکت کی اور ڈی سی کو اَپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔شکایات کے ازالے کیمپ میں مختلف علاقوں کے وفود نے بھی شرکت کی اور اَپنے مسائل اور اَپنے علاقوں کے ترقیاتی تقاضوں سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔تمام مسائل سنے گئے اور بعض مسائل کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیا گیا ۔اِس موقعہ پر موجود اَفسران نے اَپنے محکموں سے متعلق لوگوں کے سوالات اور مطالبات کے جوابات دئیے۔اِس سے قبل اے سی ڈی نے گزشتہ بلاک دیوس کے دوران اُٹھائے گئے شکایات اور مسائل پر کی گئی کارروائی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔










