2کلوگرام بھنگ برآمد،کیس درج:پولیس
سری نگر//پولیس نے لال پورہ کنزرٹنگمرگ میں ایک منشیات فروش کوگرفتار کرکے اُسکی تحویل سے2کلوگرام بھنگ کے پسے ہوئے پتے اور شاخیں ضبط کیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ایس ڈی پی او ٹنگمرگ جاویداحمدکی نگرانی میں ایس ایچ ائونثار احمد کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے منشیات فروش عبدالاحد بھگت ولدثنا اللہ ساکنہ لال پورہ کنزر کو گرفتار کیا جو اپنے ہاتھ میں پولی تھین بیگ اٹھائے ہوئے تھا۔ پولیس کے مطابق پٹرولنگ پارٹی کو دیکھ کر اُس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے حکمت سے پکڑ لیا گیا۔ ذاتی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے2کلو گرام ممنوعہ بھنگ کے پسے ہوئے پتے اور شاخیں جیسا مادہ برآمد ہوا اور اسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔پولیس تھانہ کنزر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔










