Nighttime activity in Kanachak Jammu

کناچک جموں میں درون کی شبانہ سرگرمی

بچوں کے ٹفن بوکس3مقناطیسی IEDsبرآمد،بم ڈسپوزل اسکارڈنے بنا دیاناکارہ:پولیس

جموں// پولیس نے منگل کے روز کہا کہ دیاران کناچک جموں میں ایک ڈرون کے ساتھ پے لوڈ کے طور پر منسلک 3 مقناطیسی آئی ای ڈ یز کوبرآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ سوموار کورات دیر گئے بی ایس ایف نے جموں کے کناچک کے علاقے میں ڈرون کی سرگرمی کا مشاہدہ کیا اور ڈرون کی طرف کچھ گولیاں چلائیں۔ فوری طور پر پولیس پارٹی کو تعینات کیا گیا اور انہوں نے عام علاقے میں ڈرون مخالف ایس او پی کی پیروی کی۔پولیس کے مطابق رات کے تقریباً11بجے ایک پولیس پارٹی نے ڈرون کی سرگرمی کا مشاہدہ کیا اور اس پر دوبارہ فائرنگ کی۔انہوںنے مزید کہاکہ ڈرون کے ساتھ منسلک پے لوڈ کو نیچے لایا گیا تاہم ڈرون کو نیچے نہیں لایا جا سکا۔پولیس نے کہاکہ پے لوڈ میں بچوں کے3 ٹفن باکس کے اندر 3 مقناطیسی آئی ای ڈیز پیک کئے گئے تھے جن کے ساتھ ٹائمر3 گھنٹے، 3 گھنٹے وغیرہ کے مختلف اوقات میں سیٹ کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ آئی ای ڈی کو غیر فعال اور کنٹرول شدہ دھماکے کے ذریعے پھیلا دیا گیا ہے۔جموں پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔