کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اننت ناگ میں ورکشاپ کم لائسنس اور رجسٹریشن میلے کا اِفتتاح کیا

کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اننت ناگ میں ورکشاپ کم لائسنس اور رجسٹریشن میلے کا اِفتتاح کیا

ایف بی او ایسو سی ایشنوں کے ساتھ اِستفساری میٹنگ کی صدارت کی

اننت ناگ//کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر حشمت علی یتونے آج ورکشاپ کم لائسنس اوررجسٹریشن میلے کا اِفتتاح کیا اور اننت ناگ میں مختلف ایف بی او ایسوسی ایشنوں کے ساتھ اِستفساری میٹنگ کی صدارت بھی کی جس میں سو سے زیادہ ایف بی اوز نے شرکت کی۔ورکشاپ میں جوائنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی سنجیو کمار، ڈپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر شگوفہ جلال، اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی اننت ناگ شیخ ضمیر احمد اور سٹیٹ نوڈل آفیسر فردوس احمد نے بھی شرکت کی۔ایف بی او ایسوسی ایشنوں کی جانب سے ورکشاپ اورمیلے میں این جی اوز کے نمائندوں، کنزیومر آرگنائزیشنوں کے نمائندوں، بیکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں، ہوٹلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں، مصالحہ جات کی صنعتی نمائندوں نے شرکت کی۔لائسنس و رجسٹریشن میلے میں 25 سٹیٹ لائسنس اور 85 رجسٹریشن موقعہ پر جاری کئے گئے اور کمشنر ایف ڈی اے جموں و کشمیر نے ایف بی اوز کو پیش کئے۔ فوڈ بزنس آپریٹروںکے نمائندوں بشمول مینوفیکچررز، ریٹیلرز، ہوٹل اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشنوں وغیرہ کی طرف سے اُٹھائے مختلف مسائل پرغورو خوض کیا گیا۔ ایف بی اوز اور صارفین کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے ایک سوال و جواب سیشن بھی منعقدہوا۔ایف بی اوز کو ایف ایس ایس ایکٹ 2006 میں کی گئی تازہ ترین ترامیم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس میں ’’تتکل لائسنس اوررجسٹریشن‘‘کی فراہمی اور اس کے تحت بنائے گئے دیگر قواعد و ضوابط شامل ہیں اور انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اس طرح جاری کردہ رہنما خطوط اور مشورے پر سختی سے عمل کریں۔کمشنر ایف ڈی اے نے ضوابط کی شقوں کے نفاذ میں بڑے شراکت داروں کے کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے سامعین کے سامنے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری ترجیح صارفین کو محفوظ اور صحت بخش خوراک کو یقینی بنانا ہے تاہم مقاصد کے حصول کے لئے تمام شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔