جموں//کمشنر سیکرٹری جنگلات وماحولیات سنجیورما نے جموں فارسٹ ڈویژن کے چوکی چورہ پٹی میں جنگلات اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر سوشل فارسٹری ، ڈائریکٹر سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن ،چیف کنزرویٹر فارسٹ جموں ، کنزرویٹر فارسٹ ایسٹ سرکل ، ڈویژنل فارسٹ اَفسران ، جموں اینڈ سوشل فارسٹری جموں، چیئر مین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چوکی چورہ اور دیگر پی آر آئی ممبران کے علاوہ ایس ڈی ایم، تحصیلدار چوکی چورہ اور دیگر متعلقین بھی تھے۔کمشنر سیکرٹری نے چیئرپرسن وِلیج پنچایت پلانٹیشن کمیٹی چوکی چورہ اور پی آر آئی کے اراکین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سفیدے اور یوکلپٹس کی ہائبرڈ پودے لگائیں، کمیونٹی ، شاملات کے علاقوں اور اَپنی نجی زمین کی نشاندہی کریں جس سے اَچھی اقتصادی پیداوار حاصل ہوگی ۔ جموںمیں بہت سی پلائیو وڈ اِنڈسٹریز شروع ہونے والی ہیں۔اُنہوں نے محکمہ سوشل فارسٹری کو ہدایت جاری کی کہ وہ سفیدے اور یو کلپٹس کے اَچھے معیار کے ہائبرڈ کلون کو علاقے کے دِلچسپی رکھنے والے کاشت کاروں میں تقسیم کریں۔اُنہوں نے سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن محکمہ سے کہا کہ وہ قریبی جنگلات اور گائوں کی مشترکہ زمین میں تالابوں کی تعمیر کے لئے تخمینہ تیار کرے ۔ اُنہوں نے مناسب جگہوں پر مزید چیک ڈیموں کی تعمیر کے لئے بھی کہا جیسا کہ علاقے کے مختلف سرپنچوں نے پیش کیا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے گائوں شورہ میں جموں فارسٹ ڈویژن کے جنگلات کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ ورکنگ پلان کے نسخے کے مطابق مختلف قسم کے پودے لگا کر زیاد ہ سے زیادہ تنزلی کا شکار رقبہ کا احاطہ کریں۔بعد میں اُنہو ں نے کیمپابند میں کمپارٹمنٹ نمبر 11/Kشورہ میں پیپل او ربرگد کے پودے لگائے ۔کمشنر سیکرٹری نے 38/Kمیں جنگلاتی زمین پر درختوں کی کٹائی کا معائینہ کیا جسے اکھنور سے پونچھ تک سڑک کی تعمیر کے لئے بارڈر روڈ ز آرگنائزیشن کی طرف موڑ دیا جارہا ہے۔










