سرینگر//کمشنر سیکرٹری مال وجے کمار بدھوری نےامپارڈ میں جے کے اے ایس پروبیشنری آفیسر ٹرینیز کے ساتھ ایک بات چیت کا اجلاس منعقد کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل جے کے امپارڈ سوربھ بھگت نے اس انٹر ایکشن سیشن کا انعقاد محکمہ ریونیو کے کمشنر سیکرٹری وجے کمار بدھوری کے تجربے سے جے کے اے ایس آفیسروں کو روبرو کروانے کیلئے کیا ۔ جے کے اے ایس آفیسر ٹرینیز سے خطاب کرتے ہوئے بدھوری نے ان پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ درجے کی دیانت کو برقرار رکھیں اور مقررہ اصول و ضوابط کے مطابق اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو سختی سے انجام دیں ۔ انہوں نے ان پر مزید زور دیا کہ وہ ریونیو ریکارڈ وغیرہ کی دیکھ بھال میں تکنیکی آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ بیورو کریٹک سرخ فیتہ اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو اور شفافیت اور کارکردگی ان کے دفاتر میں رائج ترتیب بن جائے جس کے نتیجے میں عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہو گی ۔ بدھوری نے اس حقیقت پر خوشی کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر میں زمینی ریکارڈ کی دیکھ بھال ہندوستان میں سب سے بہتر ہے ۔ یو ٹی میں زمین کے ریکارڈ کی مناسب دیکھ بھال نے ان ریکارڈوں کی شفافیت اور مناسب اپ ڈیٹ کو یقینی بنانے میں مدد کی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل امپارڈ نے جے کے اے ایس پروبیشنری آفیسر ٹرینیز کیلئے اس روشن سیشن کے انعقاد کیلئے وی کے بدھوری کا شکریہ ادا کیا ۔










