سری نگر//کمشنر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں این ایچ پی سی۔آر اِی ایل کے ذریعے آر اِی ایس سی او موڈ کے تحت جموں و کشمیر میں سرکاری عمارتوںپر سولر روف ٹاپ کے اہداف کی حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر این ایچ پی سی۔آر اِی ایل ،چیف پروگرام منیجر آر اِی سی اِنڈیا لمیٹڈ ، ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی، جنگلات و ماحولیات، داخلہ، قانون و پارلیمانی اَمور، جل شکتی محکموں اور جی اے کے اِی ڈی اے کے نوڈل اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ کمشنر سیکرٹری نے آر اِی ایس سی او موڈ کے تحت جموںوکشمیر یوٹی میں سرکاری عمارتوں کو سولرائز کرنے کے لئے این ایچ پی سی۔ آر اِی ایل کے ایکشن پلان کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے این ایچ پی سی۔آر اِی ایل کو ہدایت دی کہ وہ شراکت داروں کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں چار مستفید محکموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کریں اور ماہانہ بنیادوں پر محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ماہانہ پیش رفت کا اِشتراک کریں۔اُنہوں نے آر اِی سی کو مشورہ دیا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں بزنس انوسمنٹ پر سمینار منعقد کرے جس میںملک بھر کے سرمایہ کاروں کو سولر سیکٹر میں کاروباری اِمکانات کو ظاہر کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ اُنہوں نے آر اِی سی کو ہدایت دی کہ وہ جے اے کے اِی ڈی اے کے تعاون سے متعلقہ محکموں کو آر اِی ایس سی او کی عمل آوری کا طریقۂ کار، سولر روف ٹاپ پلانٹوں کی تنصیب کے لئے ڈویلپر کو ادائیگی کے طریقۂ کار کے بارے میں بیداری اور صلاحیت سازی پروگرام منعقد کرے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ این ایچ پی سی۔آر اِی ایل ایک پروجیکٹ عملانے والی ایجنسی ہونے کے ناطے تقریباً 2,838 سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا کام سونپا گیا ہے جن کی مجموعی صلاحیت تقریباً 63 میگاواٹ ہے۔میٹنگ کو یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر اعظم کے دفتر نے تمام ریاستوں اور یوٹیز سے روف ٹاپ سولر پلانٹوں کی تنصیب کے ذریعے تمام سرکاری عمارتوں کو سولرائز کرنے کے لئے پختہ عزم طلب کیاہے تاکہ مختلف قومی اور بین الاقوامی وعدوں کے تحت قابل تجدید توانائی کی ذمہ داریوں کو حاصل کرنے کے لئے توانائی کے بلوں اور فوسل ایندھن پر انحصار کو کم کیا جاسکے۔ مرکزی وزارت ِنئی اور قابل تجدید توانائی نے مذکورہ منصوبے کے لئے بالترتیب آر اِی سی لمیٹڈ اور سی پی ایس یو۔این ایچ پی سی کو پروجیکٹ مانیٹرنگ اور پروجیکٹ عملانے والی ایجنسیوں کے طور پر نامزد کیا ہے۔










