کوریج کیلئے قبائلی ذیلی منصوبہ 2024-25 کا جائزہ لیا
سری نگر//کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ سوربھ بھگت نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں قابل تجدید توانائی سے 100قبائلی دیہاتوں کی شناخت اور صد فیصد کوریج کے لئے قبائلی ذیلی منصوبہ 2024-25 ء کے تحت ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنروں ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیکڈا(جے اے کے اِی ڈی اے )، محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جی اے کے اِی ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔یہ میٹنگ تمام ریاستوں یوٹیز کے چیف سیکرٹریوں کی تیسری قومی کانفرنس کے پس منظر میں منعقد کی گئی تھی جس میں وزیر اعظم نے تجویز دی تھی کہ ریاستوں اور یوٹیز کو ہر ریاست و یوٹی میں 100 گائوں کو قابل تجدید توانائی سے صد فیصد چلانے کا چیلنج قبول کرنا چاہئے۔ اِس سکیم کا مقصد قبائلی کمیونٹیوں کو بجلی تک رَسائی، معیار ِزِندگی میں بہتری، معاشی بااِختیار بنانے اور ماحولیاتی استحکام جیسے فوائد فراہم کرنا ہے۔ دورانِ میٹنگ کمشنر سیکرٹری نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہ قابل تجدید توانائی سے قبائلی دیہاتوں کی صد فیصد تکمیل سے ان کمیونٹیوںکو بجلی تک رَسائی، معیارِ زِندگی میں بہتری، صحت اور حفاظت، اِقتصادی بااِختیار بنانے اور ماحولیاتی استحکام جیسے دور رس فوائد حاصل ہوں گے۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اس سکیم کے کامیاب عمل آوری اور صد فیصداَہداف حاصل کرنے کے لئے مشن موڈ میں کام کریں۔کمشنر سیکرٹری نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروںکو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ ’سوچھتا پکھواڑہ‘ سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے سولر ہوم لائٹس اور بائیو کُک سٹوو مفت تقسیم کریں اور اَپنے متعلقہ اَضلاع میں نشاندہی شدہ آر ای اِنٹرونشن سے ایک قبائلی گاؤں کو ہدف کرنے کا مقصد بنائیں۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری نے بتایا کہ جی اے کے اِی ڈِی اے اور محکمہ ایس اینڈ ٹی قبائلی کنبوں کو بائیو ماس پورٹیبل کُک سٹووزاور سولر ہوم لائٹنگ سسٹم مفت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی مکمل فنڈنگ جے اے کے اِی ڈِی اے کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جزوی طور پر مالی اعانت سے چلنے والی سکیم کے تحت جی اے کے اِی ڈِی اے۔مرکزی ایم این آر ای کی پی ایم کسم کمپوننٹ بی سکیم کے تحت سولر ایگری کلچر پمپنگ سسٹم بھی فراہم کرے گا جس میں 80 فیصد سبسڈی شامل ہے اور فائدہ اُٹھانے والے کو صرف 20 فیصد کی لاگت برداشت کرنی ہوگی اور پی ایم کسم کمپوننٹ سی سکیم کے تحت موجودہ زرعی پمپنگ سسٹم کی سولرائزیشن جس میں 80 فیصد سبسڈی سے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت سولر روف ٹاپ پاور پلانٹس بھی شامل ہیں۔ 3 کلو واٹ اور بائیو گیس پلانٹوں کو 22,000 روپے فی پلانٹ کی سبسڈی سے 94,800 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ کنٹری بیوشن فنڈنگ کے تحت جی اے کے اِی ڈِی اے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے نشاندہی کئے گئے ان گاؤں میں سولر سٹریٹ لائٹنگ سسٹم نصب کرے گا۔










