کمشنر سیکرٹری ریونیو کا دورۂ شوپیان

شوپیان//کمشنر سیکرٹری ریونیو وِجے کمار بِدھوری نے شوپیان کا دورہ کیا اور اُنہوں نے نے متعلقہ اِفسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان بھی موجود تھے۔ کمشنر سیکرٹری نے ایس ڈی ایم، اے سی آر ، تحصیل دار اور دیگر ریونیو اَفسران کے ساتھ ریونیو سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ضلع میں تمام ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کی عمل کو تیز کریں تاکہ اِس عمل کو مقررہ مد ت میں مکمل کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے اَفسران کے مسائل بھی بغور سنے اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔