امیت شرما نے سٹیشنری آفس اور رنبیر گورنمنٹ پریس جموں کا دور ہ کیا

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے محکمہ متروکہ املاک کے کام کاج کا جائیزہ لیا

کسٹوڈین ای پی جموں ، کشمیر سے تمام افراد ، محکموں کو پریمیم کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کرنے کو کہا

جموں//کمشنر سیکرٹری ریونیو وجے کمار بدھوری نے منعقدہ افسران کی میٹنگ کے دوران محکمہ متروکہ املاک کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں کسٹوڈین جنرل ، ایڈیشنل سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، کسٹوڈین ایواکیو پراپرٹی جموں و کشمیر اور ڈپٹی کسٹوڈین ( سنٹرل ) موجود تھے ۔ کسٹوڈین جنرل نے جموں و کشمیر کے دونوں ڈویژنوں میں نقل مکانی کرنے والوں کی جائیداد کی تفصیلات پیش کیں جن میں بنیادی ڈھانچہ اور ان اثاثوں سے حاصل ہونے والی سالانہ آمدنی ، تجاوزات کی تفصیلات اور خالی ہونے والی اراضی کی بازیافت کے علاوہ مختلف نجی افراد اور سرکاری محکموں کے خلاف بقایا کرایہ بھی شامل ہیں ۔ Evacuee Property Organization کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے افسروں اور فیلڈ کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ محکمانہ کام کو شفاف طریقے سے انجام دینے کیلئے لگن اور تندہی کے ساتھ کام کریں ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ایک ایسا طریقہ کار تیار کریں جس کا مقصد خالی ہونے والی زمین کی بہتر حفاظت اور فائدہ مند استعمال کیلئے اس کی مضبوط نگرانی کی جائے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ Evacuee Property Organizationکا ڈیٹا بیس پورٹل تیار ہو رہا ہے جو کہ 31 مئی 2022 تک شروع ہونے کا امکان ہے ۔ محکمے کی جانب سے دستی شکل میں فراہم کی جانے والی تمام خدمات کی شفافیت میں اضافے کیلئے ویب بیسڈ پورٹل پر منتقل کر دیا جائے گا ۔ کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ جموں و کشمیر دونوں میں متولی ایوکیوی پراپرٹی کو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کرایہ پر لئے گئے اور اسپاٹ ویری فکیشن کے بعد پرائیویٹ افراد کو کرائے ہر دئیے گئے خالی جائیداد کے فلیٹس کی تفصیلات کے ساتھ ملاپ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فلیٹ کی تفصیلات قابض کے نام کے ساتھ جمع کرائیں چاہے وہ قانونی طور پر قبضہ میں ہے یا غیر قانونی طور پر اور اگر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہے تو فلیٹ کا قبضہ بحال کرنے کیلئے فوری کارروائی کریں ۔ اجلاس میں پریمیم کے تعین کیلئے تمام جائیدادوں کو ای نیلامی میں ڈالنے کیلئے ای آکشن پورٹل کی ترقی پر پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ متولی املاک جموں /کشمیر خالی ہونے والی اراضی کے اہم مقامات کی حد بندی کو فوری طور پر مکمل کرے گی جو پہلے ہی متعلقہ ریونیو ایجنسیوں کے ساتھ اٹھائے گئے ہیں اور ساتھ ہی ان کی جیو ٹیگنگ کو یقینی بنائیں گے ۔