Commissioner Secretary RDD visitsSARAS Ajeevika Fair Jammu_ Interacts with SHG women

کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ کا سارس اجیو یکا میلہ جموں کا دورہ

جموں//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے باغ بہو میں سارس اجیو یکا میلے کا دورہ کیا۔کمشنر سیکرٹر ی کے ہمراہ ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم جموں مردھو سلاتھیہ اور مشن کے دیگر ملازمین بھی تھے۔اَپنی آمد پراُنہوں نے ملک بھر سے کاریگروں ، سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کاروباریوں سے ملے اور ان سے بات چیت کی۔دوران بات چیت اُنہوں نے میلے میں شریک خواتین سے اَپنے تجربات اور ممبران کی طرف سے کی جانے والی سیلزکے بارے میں رائے لی۔اُنہوں نے جموں میں جموںوکشمیر رورل لائیولی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کی طرف سے کی جانے والی اس طرح کی کوشش کی تعریف کی۔جموںمیں سارس میلہ شہری اور دیہی ثقافتوں کے تبادلے کا مشاہدہ کررہا ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں سے خواتین آئی ہیں۔سارس نہ صرف انہیں معاشی ترقی اور بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ اُنہیں ایک دوسرے کی بھرپور ثقافت اور روایت کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔میلے میں ملک بھر کی 17ریاستوں اور یوٹیز سے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کی شرکت دیکھی جارہی ہے ۔ یہ جموںوکشمیر یوٹی میں اَپنی نوعیت کا پہلا 11روزہ میلہ ہے۔اِس میگا ایونٹ نے دیہی ایس ایچ جی خواتین کو اَپنی خود ساختہ مصنوعات کی فروخت، فروغ دینے اور فروخت کرنے کے مختلف پلیٹ فارموں کے ساتھ مارکیٹنگ کے روابط پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ نمائش کے مقام پر زائد اَز60 سٹال اور 10فوڈ کورٹس لگائے گئے ہیں جن میں ہینڈی کرافٹس ، ہینڈلوم اور ضیافتوں کی نمائش کی گئی ہے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ سارس میلہ وزارتِ دیہی ترقی کا ایک قابل ذِکر اقدام ہے جس کا مقصد دیہی کاریگروں کو اَپنی صلاحیتوں اور مصنوعات کی نمائش کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم اور ایک مارکیٹ بھی تیار کرنا ہے۔سارس میلہ دیہی صنعت کاروں کو اَپنی مصنوعات براہِ راست بڑی منڈیوں میں فروخت کرنے ، خریداروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک منافع بخش موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ اِس طرح یہ انہیں اپنی مصنوعات کو اَپ گریڈ کرنے اور تیار کرنے، مارکیٹنگ کی مہارتوں کو بہتر بنانے اور مارکیٹنگ کے بڑے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ میلے کا مقصد دستکاروں اور مقامی خریداروں کے درمیان درمیانی افراد کو ختم کرنا ہے اور کاریگروں کے مارجن میں اضافہ کو یقینی بنانا ہے۔یہ میلہ 4؍فروری 2023ء کو شروع ہوا اور 14؍فروری 2023ء کو اختتام پذیر ہو گا۔