کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی کی گاندربل میں عوامی دربار کی صدارت

کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی کی گاندربل میں عوامی دربار کی صدارت

گاندربل//کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ ( جی اے ڈی ) سنجیو ورمانے کمیونٹی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مقامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے آج منی سیکرٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک جامع عوامی دربار کی صدارت کی۔عوامی دربار میں عوام اور دیگر شراکت داروںکی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے اَپنے اَپنے علاقوں کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق مختلف مسائل اُٹھائے۔وفود نے کمشنر سیکرٹری کو ٹراما ہسپتال کنگن میں عملے کی کمی، صفا پورہ میں کھیل کے میدان، نو تعمیر شدہ واٹر سکیم واکورہ کو بجلی کی فراہمی، گورنمنٹ ہائی سکول حیان کے لئے اِضافی انفراسٹرکچر، لار کے علاقے میں لفٹ آبپاشی کی سہولیت، ڈی ایچ میں سی ٹی سکین کی سہولیت، گوزہامہ پُل کی تکمیل، شہر کے فٹ پاتھوں سے متعدد یوٹیلیٹی کی منتقلی،کنگن کے علاقے میں پاور کنال پر باڑ لگانا سمیت متعدد مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔کیمپ میں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلزار احمد، ڈِی ڈِی سی ممبران، اے سی ڈی، چیف پلاننگ آفیسر، ایس ای پی ڈی ڈی، جی ایم ڈی آئی سی، اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل، مختلف اِنجینئرنگ ونگوں کے ایگزیکٹیو انجینئروں اور مختلف لائن محکموں کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مثالی حکمرانی کے حصول کے لئے عوام اور حکومت کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ عوامی رابطے کے یہ اَقدامات عوام کی ترقیاتی ضروریات اور مسائل کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کے لئے اہم ہیں۔اُنہوں نے وفود کو یقین دِلایا کہ موجودہ اِنتظامیہ عوام کی بہتری کے لئے انتھک کام کر رہی ہے اور حکومت کی تمام سطحوں پر ذمہ داری، شفافیت اور جوابدہی کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے عزم پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری نے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ جہاں تک ممکن ہو ضلعی سطح پر شکایات کا ازالہ کیا جائے اور مناسب منصوبہ بندی کے لئے فزیبلٹی چیکنگ کے بعد متعلقہ حکام کو مالی شمولیت کی ضرورت کے مطالبات بھیجے جائیں۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کریں تاکہ مقامی مسائل کا موقعہ پر جائزہ لیا جا سکے تاکہ جائز شکایات کا بروقت اور مؤثر انداز میں ازالہ کیا جا سکے۔بعد میں کمشنر سیکرٹری نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی)، ’تیجسوانی ‘ اور’ ممکن‘ سکیم کے تحت مختلف مستحقین میں اتھارٹی نامے تقسیم کئے۔