محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے بانڈی پورہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا

بانڈی پورہ//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج مندیپ کور نے آج بانڈی پورہ کا دورہ کر کے دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے محکمے کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ محکمہ کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کے موثر نفاذ میں شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے گرام سبھا کے ذریعے منریگا کے تحت تمام کاموں کے سوشل آڈٹ کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے پی آر آئی ممبران سے بھی کہا کہ وہ سوشل آڈٹ کے عمل میں اپنے آپ کو فعال طور پر شامل کریں جو حکومت اور عوام کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جاتا ہے اور اسکیم کے تحت کئے گئے کاموں کی تصدیقی رپورٹ کے طور پر کام کرتا ہے ۔ سوشل آڈٹ کا مقصد اسکیم کے موثر نفاذ اور بے ضابطگیوں پر قابو پانا ہے ۔ کمشنر سیکرٹری نے ان باتوں کا اظہار بانڈی پورہ میں افسران اور پی آر آئیز کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع میں جاری کاموں پر عمل آوری اور پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے محکمہ کی پیش رفت اور ضلع میں جاری مختلف اسکیموں کے نفاذ پر روشنی ڈالی ۔ محکمہ کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کے نفاذ کے حوالے سے کاموں ، اسکیموں اور پالیسیوں کی بہتر تفہیم کیلئے پی آر آئیز کیلئے صلاحیت سازی کے پروگراموں ، تربیت اور نمائشی دوروں کے انعقاد پر بھی خصوصی زور دیا گیا ۔ میٹنگ میں چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل بانڈی پورہ عبدالغنی بھٹ ، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، وائس چئیر پرسن ڈی ڈی سی کونسر شفیق ، ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر ، ڈائریکٹر فائنانس ابو حامد کمار ، اے ڈی سی بانڈی پورہ کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔