کلچرل اکیڈیمی کابڈگام میں کلچرل فیسٹول کا اِنعقاد

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بڈگام سے کلچرل فیسٹول کا سلسلہ شروع کرنے پر کلچرل اکیڈیمی کو سراہا

بڈگام// جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجزضلع اِنتظامیہ بڈگام کے اشتراک سے آج گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بڈگام میں ایک روزہ کلچرل فیسٹول کا اِنعقاد کیایہ فیسٹول آنے والے مہینوں کے دوران صوبہ کشمیر کے تمام اَضلاع میں منعقد کئے جانے والے 20فیسٹولوں کی ایک سیریز کا اِفتتاحی شو تھا۔تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سیکرٹری جموںوکشمیر کلچر اکیڈیمی بھارت سنگھ منہاس مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام کے لوگ ثقافت سے مالا مال ہیں اور اس میدان میں بہت زیادہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔اُنہوں نے اس ضلع سے کلچر ل فیسٹولوں کا سلسلہ شرو ع کرنے اور نوجوان اور اعلیٰ فن کاروں کو ضلع میں ثقافتی سرگرمیوں کو پرفارم کرنے اور فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجزکی سراہنا کی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ضلع میں فن و ثقافت کے فروغ کے لئے منعقد ہوتے رہیں گے۔اِس فیسٹول میں فن و ثقافت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیں جن میں راجہ بلال، فیروز احمد شاہ، اعجاز، غازی اعجاز، عاقب اسد، ناصرہ، فیاض احمد بٹ اینڈ پارٹی، ناصر حسین، نذیر جوش، ایوب صابر، جمال بڈگامی، سید ریاض، جاوید بڈگامی، لطیف نیازی، غلام حسین، ظہور احمد بٹ، رئیس احمد، غلام محمد، یونس مجید، ارشاد احمد، فیروز کلچرل فورم، گرلز اینڈ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بڈگام کے طلباء فنکارشامل ہیں۔اِس موقعہ پر تقریب میں چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام، ایگزیکٹو انجینئر بڈگام، ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر بڈگام نے بھی شرکت کی۔مقامی سکولوں کے سینکڑوں طلباء اور اساتذہ نے اس میلے کا مشاہدہ کیا۔اس سے قبل سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا۔ پروفیسر بشر بشیر احمد کلیدی خطبہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شبنم رفیق، ڈاکٹر گلزار احمد راتھر، اشفاق احمد بھی میزبان کے طور پر موجود تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض گلشن بدرنی نے اَنجام دی اور شکریہ کی تحریک ڈاکٹر سیّد افتخار احمد نے پیش کی ۔