جنوری میں منعقد ہونے والے امتحان کے حوالے سے سرکارکوئی فیصلہ لیں
سری نگر//جموںو کشمیر میں کورونا اور امی کرون کیسوں میں اضافے اور نئے ویرنٹ کے دستک کے ساتھ ہی جہاں سرکار نے آف لائن تعلیم فراہم کرنے پر روک لگانے کا حکم جاری کیا ہے وہی دوسری جانب سے سرینگر کے کلسٹر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء نے بتایا کہ ان کا امتحان جنوری کے تیسرے ہفتے سے شروع ہو رہا ہے تاہم سرکار نے اس امتحانات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے بتایا کہ سرکار نے آف لائن درس و تد ریس کو فلحال معطل کر دیا ہے تاہم کلسٹر یونیورسٹی سرینگرمیں زیر تعلیم انٹی گریٹیڈ کورس کر رہے طلباء کے مختلف مضامین کا امتحان جنوری کے تیسرے ہفتے سے شروع ہو رہا ہے تاہم سرکار نے اس حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے کہ کیا امتحانات ہوں گے یا نہیں آن لائن ہوں گے یا آف لائن۔انہوں نے اس حوالے سے سرکار سے اپیل کی ہے کہ اگر سرکار کے مطابق مثبت کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو اس بات کو مد نظر رکھ کر کوئی فیصلہ لیا جائے یا ان کا آن لائن امتحان لیا جائے ۔انہوں نے اس بارے میں سرکار سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔










