postphone

کشمیر یونیورسٹی اورکلسٹر یونیورسٹی کےتمام امتحانات ملتوی

سری نگر//خراب موسمی صورتحال کے پیش نظرکشمیر یونیورسٹی اورکلسٹر یونیورسٹی سری نگرنے بدھ کوشیڈول تمام امتحانات کوملتوی کر دیا ۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ ’’ تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کیلئے مطلع کیا جاتا ہے کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی کے تمام بی ایڈ،یوجی،پی جی اور دیگر پیشہ وارانہ کورسز کے امتحانات جو 5جنوری2022 (بدھ) شیڈول تھے، ملتوی کر دئیے گئے ہیں‘‘۔امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر ارشاد اے نوچو نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخیں الگ سے جاری کی جائیں گی۔اُدھر کلسٹر یونیورسٹی سری نگر نے بھی بدھ کے انڈر گریجویٹ امتحانات ملتوی کر دئیے۔کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے حکام نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے کشمیر میں خراب موسمی حالات کے پیش نظر آج ہونے والے مختلف انڈرگریجویٹ پروگراموں کے تیسرے سمسٹر کے امتحان کو ملتوی کر دیا ۔کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے کنٹرولر امتحانات نے امتحانات کے ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی تازہ تاریخ کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔