Lt Governor with delegation of Kashmir Lawyers Association

کشمیر وکلا ٔ ایسوسی ایشن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں//کشمیر وکلا ٔ ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اور انہیں اَپنے متعلقہ مسائل گو ش گزار کئے۔دوران تبادلہ خیال شیخ وسیم گل کی قیادت میں وفد نے برادرانہ فلاح و بہبود سے متعلق بہت سے مسائل پر روشنی ڈالی۔وفد نے وکلا ٔ کی فلاح و بہبود کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں صارفین کی عدالتوں کی تشکیل نو کی طرف توجہ مبذول کرنے ، نوجوان وکلا ٔ کے لئے لائف و ہیلتھ اِنشورنس اور ایک ادارہ جاتی سماجی تحفظی سکیم کا مطالبہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفد کے اَرکان کو بغور سنا اور اور اُنہیں یقین دِلایاکہ ان کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کو مقررہ مدت میں حل کیا جائے گا۔