جموں کشمیر میں امن و خوشحالی کوفروغ دینے میں نوجوانوں کا ایک کلیدی کردار :سید محمد الطاف بخاری

کشمیر میں ملی ٹنسی 1987کی انتخابی دھاندلیوں کانتیجہ

کشت وخون اورتباہی وبربادی کیلئے 2خاندان ذمہ دار:الطاف بخاری

سری نگر//کشمیر میںملی ٹنسی کو 1987کی انتخابی دھاندلیوں کانتیجہ قرار دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر سیدالطاف بخاری نے جمعرات کوالزام لگایاکہ لاکھوں جانوںکے ضیاں ،ہزاروںبچوں کے یتیم اورہزاروں خواتین کے بیوہ ہونے کیلئے2خاندان ذمہ دار ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق سیدالطاف بخاری نے کھئی پورہ ٹنگمرگ میں پارٹی کارکنوںکے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمدیوسف شاہ کبھی صلاح الدین نہ بنتا،اگر1987کے اسمبلی الیکشن میں اُن کی جیت کوہارمیں نہ بدلاگیاہوتا۔انہوںنے اُسوقت کے ریٹر نگ آفیسرکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ محمدیوسف شاہ نے امیراکدل نشست سے الیکشن جیت لیاتھا،اوراسکی سرٹیفکیٹ بھی تیار تھی ،لیکن اعلان اسکے برعکس کیاگیا۔الطاف بخاری نے کہاکہ اگر انتخابی دھاندلیاںنہ ہوئی ہوتیں توآج محمدیوسف شاہ قومی دھارے میں ہوتا،آج وہ یوں گھر سے دوربری حالت میں نہ ہوتا،اُسکے بچے گرفتار نہ ہوتے ،یاسین ملک بھی ملی ٹنسی کی راہ پر نہ گیاہوتا۔اپنی پارٹی کے صدر سیدالطاف بخاری نے نام لیکر کہاکہ شیخ محمدعبداللہ ،مفتی محمدسعید اورفارو ق عبداللہ نے اس قوم کودھوکہ دیا۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر اوریہاں کے لوگوںکی موجودہ حالت ،یہاں ایک لاکھ سے زیادہ انسانی جانوںکے ضیاں ،ہزاروںبچوں کے یتیم اورہزاروں خواتین کے بیوہ ہونے کیلئے2خاندان(شیخ ،مفتی) ذمہ دار ہیں۔الطاف بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی عوام سے کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کرتی ہے ،عوام کواپنے سیاسی فائدے کیلئے گمراہ نہیں کرتی ہے اورنہ کبھی کرے گی ۔