amit shah

کشمیر میں ملٹنسی کا قریب قریب خاتمہ ہوا۔ وزیر داخلہ

پلوامہ حملے میں اپنی جانیں دینے والوںکوخراج عقیدت پیش کیا

سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے پلوامہ حملے کی برسی پر مہلوک فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان فوج اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوںنے اپنے وطن کی سلامتی اور جموں کشمیر میںامن وقانون کی بالادستی کیلئے اپنی جانی نچھاور کیں ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملٹنسی کا قریب قریب خاتمہ ہوچکا ہے اور فوج کی قربانی سے ہی یہ ممکن ہوا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز 2019 کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں قربانی دینے والے 40 سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ہمیشہ ہمارے بہادروں کی مقروض رہے گی۔انہوںنے کہا کہ ان جوانوں نے ملک کی سلامتی ، یکجہتی اور امن و قانون کی بالادستی کیلئے اپنی جانوں کو نچھاور کیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے’ایکس ‘ پر ایک پوسٹ میں کہاکہ میں پلوامہ کے بہادر جانبازوںکو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ہماری مادر وطن کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قوم ہمیشہ ہمارے بہادروں کی مقروض رہے گی۔امت شاہ نے کہا کہ کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے اور تشدد آمیز واقعات میں 80فیصدی کمی واقع ہوئی ہے اور اس تبدیلی میںفوجی اہلکاروں کا اہم رول ہے جنہوںنے اپنی زندگی دیکر جنت کشمیر سے بارود کی بدبو کے بجائے اپنے خون کی خوشبو سے چمن کو سیراب کیا ہے ۔ امت شاہ نے مزید لکھا ہے کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا جو دور چل رہا ہے اور لوگ امن و سکون کے ساتھ جی رہے ہیں وہ انہی جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے جنہوںنے ان تیس برسوں میں ملٹنسی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کو قربان کیا ہے ۔