ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

کشمیر میں اقلیتوں کی شکایات کے ازالے کیلئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں مخصوص سیل قائم

سری نگر//وادی کشمیر میں اقلیتوں سے متعلق مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آج کشمیر میں اقلیتوں سے متعلق شکایات میں شرکت اور ان کے حل کرنے کیلئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایک مخصوص سیل قائم کیا گیا ۔اقلیتی برادری کے ممبران کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے والے نامزد آفیسر سے وقف شدہ اِی میل آئی ڈی jk.minoritycell@gmail.comپر رابطہ کرسکتے ہیں یا صبح 10بجے سے شام ساڑھے 5بجے کے درمیان درج ذیل ٹیلی فون نمبروں پر اَپنی شکایات درج کرسکتے ہیں۔ 0194-2506111،0194-2506112اِس سیل کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمنسٹریشن)جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کریں گے۔یہ ایل جی سیکرٹریٹ میں موجودہ خصوصی سیل کے علاوہ ہے۔