سری نگر//کشمیر ایڈوکیٹ ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔اِس کے صدر ایڈوکیٹ وسیم گل کی قیادت میں وفد کے اَرکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر یوٹی کے وکلأ کے لئے ایک ڈیجیٹل لائبریری قائم کرنے اور آنے والے سول جج ( جونیئر ڈویژن) کے اِمتحان کے لئے عمر میں ایک بار کی چھوٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دِلایا کہ جلد اَز جلد ایک ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے گی اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائے گی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے عمر میں ایک بار چھوٹ کے معاملے پر وفد کو یقین دِلایا کہ اِس معاملے کو متعلقہ اَتھارٹی کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔










