پیرپنچال کے آرپاراگلے36گھنٹوں کے دوران ناموافق موسمی صورتحال:سونم لوٹس
سری نگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق منگل کوبعددوپہر وادی کے اطراف واکناف میں مطلع ابرآلودہونے کے بیچ بادلوںکابرسنا شروع ہوگیا۔جہاں سری نگر بشمول وسطی کشمیر اورشمالی کشمیرمیں ہلکی بارشوں اورجنوبی کشمیر میں برف باری کاتازہ سلسلہ شروع ہوگیا،اورساتھ ہی خطہ پیرپنچال نیز وادی چناب میں بھی برف وباراںکاتازہ سلسلہ شروع ہوگیا۔ماہر موسمیات سونم لوٹس اورمحکمہ موسمیات نے اگلے36گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال ابتررہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 24جنوری کی رات سے25جنوری کی شام تک خطہ پیرپنچال کے آرپار بشمول جموں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں ہونے کاامکان ہے ۔اس دوران پیر اورمنگل کی درمیانی رات سری نگراور قاضی گنڈ کے بغیر کشمیر وادی کے باقی سبھی علاقوںمیں شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کچھ دنوں سے مطلع ابرآلودرہنے کے بعد منگل کودوپہر کے وقت موسم نے کروٹ بدلی اور جموں وکشمیر کے بیشترعلاقوںمیں برف وباراںکاتازہ سلسلہ شروع ہوگیا۔سری نگر سمیت وسطی کشمیر اور شمالی کشمیرمیں ہلکی پھلکی بارشوںکاسلسلہ شروع ہوگیا،تاہم جنوبی کشمیر کے بیشترعلاقوںمیں بعددوپہر ہلکی سے درمیانی برف باری شروع ہوگئی ۔ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق پوری کشمیر وادی کے ساتھ ساتھ خطہ پیرپنچال نیز وادی چناب میں کہیں برف باری اور کہیںبارشوںکاسلسلہ جاری تھا۔ماہر موسمیات سونم لوٹس اورمحکمہ موسمیات نے اگلے36گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال ابتررہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 24جنوری کی رات سے25جنوری کی شام تک خطہ پیرپنچال کے آرپار بشمول جموں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں ہونے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹر سونم لوٹس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ جنوبی کشمیر ،خطہ پیرپنچال،ڈوڈہ ،کشتواڑ ،راجوری ،پونچھ اور جموںمیں اگلے36گھنٹوںکے دوران ہلکی سے درمیانی برف باری اور بارش(جموں)ہونے کاامکان ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ 24جنوری کی رات سے25جنوری کی شام تک کہیں درمیانی لیکن کہیں کہیں بھاری برف باری ہونے کے60سے70فیصد امکانات ہیں ۔سونم لوٹس نے کہاکہ26جنوری کوبھی موسم عمومی طور پر ابرآلودرہے گا ،اوراس دوران الگ تھلگ مقامات پر ہلکی برف باری اوربارش ہونے کا70فیصدتک امکان ہے ۔اس دوران سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکزکی جانب سے بھی ایک تازہ موسمیاتی ایڈوائزری جاری کی گئی ،جس میں کہاگیاکہ جموں وکشمیرمیں اسوقت کہیں کہیں وقفے وقفے بارش اورہلکی برف باری ہورہی ہے ۔عوامی مفاد میں جاری تازہ موسمیاتی ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے مزید کہاکہ آج(منگل) رات اور کل (بدھ)کے بعد اہم سرگرمی کے ساتھ دن گزرنے کے ساتھ بارش اوربرفباری میں شدت آنے کا بہت امکان ہے۔انہوںنے کہاکہ میدانی ونچلے علاقوںمیں درمیانی اور اونچے علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیاکہ برف وباراںکے تازہ مرحلے کی وجہ سے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر نقل وحمل میں سطحی اثر پڑسکتاہے،اسلئے لوگ متعلقہ محکمہ ٹریفک سے سڑک کی حالت کی تصدیق کے بعد سفر کریں۔ ۔تاہم محکمہ ھٰذانے بالائی اور برف زدہ علاقوں میں برفانی تودے گرآنے کااندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ برف باری کے دنوں میں برفانی تودے کے شکار علاقے میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔دریں اثناء پیر اور منگل کی درمیانی رات سری نگراور قاضی گنڈ کے بغیر کشمیر وادی کے باقی وبھی علاقوںمیں شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ پیر اور منگل کی درمیانی رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جونارمل ہے۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میںپیر اور منگل کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ، پہلگام میں گزشتہ رات منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ، کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ، گلمرگ میں منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔










