16اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی،17تا19اپریل بادلوں کیساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش

کشمیرمیں دوسرے روز دھوپ چھائوںکاکھیل جاری

19،20اور21فروری کچھ بالائی علاقوں میں برف وباراں کاامکان

سری نگر//مسلسل دوسرے روز دھوپ چھائوںکاکھیل جاری رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی صبح کہاکہ 19فروری کو عام طور پرمطلع ابر آلود رہنے کے بیچ کشمیر ڈویڑن کے بکھرے ہوئے اونچی علاقوں تک الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری ہونے کاامکان ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کی دوپہر تقریباً12بجے جاری کی گئی تازہ موسمیاتی ایڈوائزری میں مزید کہاکہ20فروری کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور 20 فروری کوہی دوپہر سے21فروری کی صبح تک درمیانی اور اونچے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے ۔تاہم محکمہ موسمیات نے کہاکہ 22سے24فروری تک کشمیرڈویژن میں کبھی کبھارمطلع ابر آلودرہنے کے بیچ بنیادی طور پر موسم خشک رہے گا۔ساتھ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں کیلئے جاری الرٹ کودوہراتے ہوئے لوگوںکومشورہ دیاکہ وہ برفانی تودے کے شکار علاقوں سے دور رہیں۔اس دوران مسلسل دوسرے روز بھی پہلگام کے بغیرباقی کشمیرمیں رات کادرجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپررہا۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات پہلگام کے پہاڑی مقام کو چھوڑ کر، پوری وادی کشمیر میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر رہا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ دوران شب پہلگام ریزورٹ میں رات کا درجہ حرارت منفی 1.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سری نگر میں، رات کے دوران پارہ 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو معمول سے تقریباً 2.8 ڈگری زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے تقریباً 7 ڈگری زیادہ ہے۔ قاضی گنڈ ٹاؤن میں رات کوکم سے کم درجہ حرارت1.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کوکرناگ میں پارہ1.9ڈگری سینٹی گریڈاورشمالی کشمیر کے کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔