سری نگر//۔PME انٹرٹینمنٹ نے اس بات کی تردید کی کہ کشمیر دسمبر میں مس ورلڈ کے 71ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق جمیل سیدی، چیئرمین پی ایم ای انٹرٹینمنٹ نے کہاکہ مس ورلڈ آرگنائزیشن کی جانب سے، ہم پرزور انداز میں کہنا چاہتے ہیں کہ مس ورلڈ 2023 کا مرکزی فائنل کشمیر میں منعقد ہونے کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔جیسا کہ پی ایم ای انٹرٹینمنٹ اور مس ورلڈ آرگنائزیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔جمیل سیدی نے کہاکہ فائنل کے لئے جگہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔










